اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Exclusive: جے پی نڈا کا کانگریس پر طنز، کہا: فیملی ہی چلا رہی پارٹی، صدر خواہ کوئی بھی ہو

    Exclusive: جے پی نڈا کا کانگریس پر طنز، کہا: فیملی ہی چلا رہی پارٹی، صدر خواہ کوئی بھی ہو

    Exclusive: جے پی نڈا کا کانگریس پر طنز، کہا: فیملی ہی چلا رہی پارٹی، صدر خواہ کوئی بھی ہو

    بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے نیوز18 سے ایکسکلوزیو بات چیت کی ۔ اس دوران انہوں نے کانگریس پارٹی کے صدرارتی الیکشن اور کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا پر بیان دیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے نیوز18 سے ایکسکلوزیو بات چیت کی ۔ اس دوران انہوں نے کانگریس پارٹی کے صدرارتی الیکشن اور کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا پر بیان دیا ۔ جے پی نڈا نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو فیملی ہی چلا رہی ہے، خواہ صدر کوئی بھی ہو۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی ندا نے نیوز18 یوپی/اتراکھنڈ کے مینیجنگ ایڈیٹر امیش دیوگن کے ساتھ خاص بات چیت میں کانگریس کو لے کر سوال پر کہا کہ کانگریس پارٹی پر کمنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ پانی بہت بہا لیکن ان کی روایت نہیں بدلی ہے ، اسی راستے پر کام کررہے ہیں ۔ کمیٹی میں ایک ہی فیملی سے تین اراکین ہوتے ہیں تو سمجھ آتا ہے کہ ابھی وہاں کچھ بدلا نہیں ہے ۔ وہاں پارٹی کو فیملی ہی چلا رہی ہے خواہ صدر کوئی بھی ہو ۔

      وہیں راہل گاندھی کو لے کر پوچھے گئے سوال پر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ وہ خود لیڈر ہیں، سرگرمیاں کرتے ہیں ، اچھی بات ہے، گھر اور ٹویٹر سے باہر نکلے ، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ لیڈر اپنے بولنے کو لے کر جانا جاتا ہے، الفاظ تیرے قاتل زندہ ہیں، یہ نعرے جے این یو میں لگتے ہیں، اس کو پھانسی کی سزا کس نے دی، جج نے تو کیا جج قاتل ہے؟ راہل دوسرے دن جے این یو جاکر ان کے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں اور نعرے لگاتے ہیں ایسے لوگ بھارت جوڑنے چلے ہیں، یا تو تم ملک سے معافی مانگو ۔

      جے پی نڈا نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ راہل گاندھی 'پراشچت یاترا' پر نکلے ہیں ۔ 370 کس نے کھڑا کیا نہرو جی نے کھڑا کیا، ملک کو کمزور کس نے کیا، ان کے 'پراشچت' پر نکلے ہیں ۔ اس کے علاوہ جے پی نڈا نے کہا کہ بٹلہ ہاوس پر سونیا گاندھی رات بھر روتی رہیں، دہشت گردوں کیلئے ۔۔۔۔ ایسے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ ہم عوام کو بتائیں گے کہ یہ بھارت جوڑو یاترا پر نکلے ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: ضمنی انتخابات کے نتائج سے بی جے پی میں خوشی، چار سیٹوں پر ملی جیت، جانئے کہاں سے کون جیتا


      یہ بھی پڑھئے: روہت شرما کیا دھونی کے بعد ہندوستان کو بنا سکیں گے ورلڈ چیمپئن؟ ملے یہ چار بڑے اشارے



      وہیں کانگریس پارٹی کو نئے صدر ملنے پر جے پی نڈا نے کہا کہ یہ ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ، کھڑگے جی دوست ہیں، نیک خواہشات ہیں ان کیلئے، ہمارے بولنے کے بعد چہرہ تو بدلا، ان کا سلیکشن کس نے کیا فیملی نے کیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: