ہوم » نیوز » وطن نامہ

مہاراشٹرمیں حکومت سازی کا معاملہ: شیوسینا کو نائب وزیراعلیٰ اور13 وزرا کے قلمدان کی پیشکش

بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان ہوئے اقتدار میں 50۔50 کے حصہ داری والا فارمولا ختم ہوتا نظرآرہاہے

  • Share this:
مہاراشٹرمیں حکومت سازی کا معاملہ: شیوسینا کو نائب وزیراعلیٰ اور13 وزرا کے قلمدان کی پیشکش
مہاراشٹرمیں حکومت سازی کا معاملہ: شیوسینا کو نائب وزیراعلیٰ اور13 وزرا کے قلمدان کی پیشکش۔(تصویر:پی ٹی آئی)۔

ریاست مہاراشٹرمیں شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان حکومت سازی کے لئے جاری رسہ کشی ایک طرح سے ختم ہوتی نظرآرہی ہے۔ نیز ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی رہنماؤں سینا لیڈران کو یہ پیشکش کی ہے کے انکی اتحادی پارٹی ہونے کے ناطے شیوسینا کو دیویندرفڑنویس کی قیادت میں بننے والی حکومت میں نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ سمیت 13 وزرا کے قلمدان دئے جائیں گے۔


اس طرح سے بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان ہوئے اقتدار میں 50۔50 کے حصہ داری والا فارمولا ختم ہوتا نظرآرہاہے اورخود شیوسینا ترجمان سنجے راوت نے یوٹرن لیتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ اقتدار میں کتنا حصہ حاصل ہویہ اہم نہیں ہے بلکہ حکومت سازی میں شیوسینا کی شمولیت ریاست کی ترقی کیلئے ضروری ہے نیزریاست کی ترقی کو وہ اولیت دیتے ہیں نہ کہ وزرا کی تعداد اور قلمدان پر ۔


 




ذرائع کے مطابق آج رات دیر گئے شیوسینا لیڈران کی سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں بی جے پی کی اس پیشکش پر غورو خوض کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی وزیراعلیٰ ، محکمہ داخلہ ، مالیات ، شہری ترقیات ، محصول جیسے اہم قلمدان اپنے پاس رکھیں گے بقیہ قلمدان دیئے جانے کی بی جے پی نے شیوسینا کو پیشکش کی ہے ۔

کل صبح جمعرات تک یہ واضح ہو جائے گا کہ آیا بی جے پی کی اس پیشکش کو شیوسینا نےمنظور کیا یا نہیں ۔ اسی درمیان کانگریس سمیت راشٹروادی کانگریس پارٹی نے بھی دوبارہ شیوسینا کو یہ پیشکش کی ہے کہ اگر وہ حکومت سازی کا دعویٰ کرتی ہے تو دونوں پارٹیاں اکثریت ثابت کرنے کیلئے شیوسینا کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ۔

مہاراشٹرمیں حکومت سازی کا معاملہ: شیوسینا کو نائب وزیراعلیٰ اور13 وزرا کے قلمدان کی پیشکش
مہاراشٹرمیں حکومت سازی کا معاملہ: شیوسینا کو نائب وزیراعلیٰ اور13 وزرا کے قلمدان کی پیشکش
First published: Oct 30, 2019 11:34 PM IST