مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ ہوں گے NDA کے نائب صدر عہدہ کے امیدوار، بی جے پی نے کیا اعلان

BJP Vice President Elections: ملک کے نائب صدر کو منتخب کرنے کے لئے الیکٹورل کالج میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اراکین شامل ہوتے ہیں۔ این ڈی اے نے 2017 میں نائب صدر عہدے کے لئے اس وقت کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔

  • Share this:
    نئی دہلی: مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی طرف سے نائب صدر عہدے کے امیدوار ہوں گے۔ بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں ہفتہ کے روز یہ فیصلہ لیا گیا۔ دارالحکومت واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ہو رہی اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان سمیت پارلیمانی بورڈ کے دیگر اراکین موجود ہیں۔

    واضح رہے این ڈی اے نے 2017 میں نائب صدر عہدے کے لئے اس وقت کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ ملک کے نائب صدر کو منتخب کرنے کے لئے الیکٹورل کالج میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اراکین شامل ہوتے ہیں۔

    پارلیمنٹ میں اراکین کی موجودہ تعداد 780 ہے، جن میں سے صرف بی جے پی کے 394 اراکین پارلیمنٹ ہیں۔ جیت کے لئے 390 سے زیادہ ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ موجودہ نائب صدر وینکیا نائیڈو کی مدت 10 اگست کو ختم ہوگی۔

    پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 جولائی ہے اور ووٹنگ چھ اگست کو ہوگی۔ بی جے پی صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے آدیواسی لیڈر دروپدی مرمو کو امیدوار بنایا ہے۔ اگر دروپدی مرمو الیکشن جیت جاتی ہیں، تو وہ ملک کی پہلی آدیواسی صدر ہوں گی۔

    Published by:Nisar Ahmad
    First published: