GHMC Election Results 2020 : بی جے پی کی شاندار کارکردگی، دوسرے نمبر کی پارٹی بنی ، امت شاہ نے کہا : شکریہ
BJP in GHMC Election Results 2020: الیکشن میں شاندارکارکردگی سے بی جے پی کارکنان کو حوصلے کافی بلند ہوگئے ہیں ۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ دببک اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو جیت حاصل ہوئی تھی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 04, 2020 10:23 PM IST

GHMC Election Results 2020 : بی جے پی کی شاندار کامیابی ، دوسرے نمبر کی پارٹی بنی ، امت شاہ نے کہا : شکریہ
تلنگانہ میں برسراقتدار ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد نگرنگم ( جی ایچ ایم سی) میں اقتدار برقرار رکھ سکتی ہے ، لیکن اس کو واضح اکثریت نہیں ملی ہے ۔ بی جے پی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ٹی آر ایس کو 150 سیٹوں میں سے 55 سیٹیں ملی ہیں ۔ وہیں بی جے پی نے 48 سیٹوں اور ایم آئی ایم نے 44 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ تاہم ایک سیٹ کے نتیجہ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کے پاس اس نگرنگم میں صرف چار سیٹیں تھیں ۔ اویسی کی پارٹی اس مرتبہ تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ وہ گزشتہ انتخابات میں 44 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھی ۔
الیکشن میں بی جے پی کی کارکردگی سے پارٹی کے لیڈران کافی خوش ہیں ۔ نتائج کے اعلان کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا : وزیر اعظم مودی پر اعتماد ظاہر کرنے کیلئے تلنگانہ کے عوام کا شکریہ ۔ بی جے پی نے ترقی کی سیاست کی قیادت کی۔
Gratitude to the people of Telangana for reposing faith in PM @NarendraModi led BJP’s Politics of Development.
Congratulations to Shri @JPNadda ji and Shri @bandisanjay_bjp for BJP’s astounding performance in GHMC.
I applaud the hard work of our karyakartas of @BJP4Telangana.
— Amit Shah (@AmitShah) December 4, 2020
الیکشن میں شاندارکارکردگی سے بی جے پی کارکنان کے حوصلے کافی بلند ہوگئے ہیں ۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ دببک اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو جیت حاصل ہوئی تھی ۔ منگل کو ہوئے جی ایچ ایم سی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور پہلے ڈاک بیلٹ پیپرس کی گنتی کی گئی ۔
خیال رہے کہ ٹی آر ایس نے سبھی 150 سیٹوں پر جبکہ بی جے پی نے 149 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے ۔ وہیں کانگریس نے 146 اور ایم آئی ایم نے 51 سیٹوں پر امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا ۔