اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عام بجٹ کو لے کر 12 فروری تک ملک گیر مہم چلائے گی بی جے پی، جانئے کیا ہے اس کی وجہ

    عام بجٹ کو لے کر 12 فروری تک ملک گیر مہم چلائے گی بی جے پی، جانئے کیا ہے اس کی وجہ ۔ علامتی تصویر ۔

    عام بجٹ کو لے کر 12 فروری تک ملک گیر مہم چلائے گی بی جے پی، جانئے کیا ہے اس کی وجہ ۔ علامتی تصویر ۔

    Union Budget 2023: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 1 سے 12 فروری تک ملک گیر مہم چلائے گی تاکہ بجٹ کی جانکاریوں کو عام شہریوں تک پہنچایا جا سکے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 1 سے 12 فروری تک ملک گیر مہم چلائے گی تاکہ بجٹ کی جانکاریوں کو عام شہریوں تک پہنچایا جا سکے۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ریاستی صدور، اپوزیشن لیڈر 2 فروری کو بجٹ کو لے کر پریس کانفرنس کریں گے۔ بی جے پی کے مرکزی وزراء 4 اور 5 فروری کو ملک کے 50 شہروں میں پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔ اس مہم کے تحت بی جے پی کے سبھی ممبران پارلیمنٹ اپنے پارلیمانی حلقوں میں بجٹ کے حوالے سے پروگرام بھی کریں گے۔ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ پارٹی کارکنوں اور اپنے علاقے کے لوگوں کو بجٹ کی باریکیوں سے آگاہ کریں گے۔

      اراکین پارلیمنٹ اپنے اپنے حلقوں میں جا کر لوگوں کو بتائیں گے کہ بجٹ میں ان کے لیے کیا خاص ہے اور آنے والے وقت میں انہیں اس سے کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ اس مہم کے لئے بی جے پی نے ایک کمیٹی بنائی ہے، جس کا کنوینر بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا کے رکن سشیل مودی کو بنایا گیا ہے۔

      بی جے پی چاہتی ہے کہ ملک کے سبھی اضلاع میں کانفرنس کا انعقاد کرکے بجٹ کی باریکیوں کو بلاک سطح تک لے جایا جائے۔ یکم فروری کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پارلیمنٹ میں رواں مالی سال کا بجٹ پیش کریں گی۔

      موجودہ نریندر مودی حکومت کا یہ آخری مکمل بجٹ ہوگا۔ ایسے میں یہ قیاس آرئی کی جارہی ہے کہ بجٹ پاپولسٹ ہو گا اور اس میں ہر عمر کے لوگوں کیلئے کچھ نہ کچھ ہو سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے پشاور میں مسجد میں دہشت گردانہ حملہ کی ہندوستان نے مذمت کی، کہی یہ بات


      یہ بھی پڑھئے: Union Budget 2023: الیکٹرک وہیکل کو مل سکتی ہے بڑی خوشخبری، فائدہ بھی ہوگا بڑا



      حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کونسل آف منسٹرس کی میٹنگ ہوئی تھی ۔ اس میٹنگ میں بھی وزیراعظم نے مشورہ دیا تھا کہ سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات عام لوگوں تک پہنچائی جائیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: