ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پرمود ساونت بنے گوا کے نئے وزیر اعلیٰ، دیر رات دو بجے لیا حلف

منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد بی جے پی کے پرمود ساونت گوا کے نئے وزیر اعلیٰ بنائے گئے ہیں۔

  • Share this:
پرمود ساونت بنے گوا کے نئے وزیر اعلیٰ، دیر رات دو بجے لیا حلف
منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد بی جے پی کے پرمود ساونت گوا کے نئے وزیر اعلیٰ بنائے گئے ہیں۔

منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد بی جے پی کے پرمود ساونت گوا کے نئے وزیر اعلیٰ بنائے گئے ہیں۔ ساونت نے پیر کی دیر رات دو بجے گوا کے وزیر اعلی عہدہ کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ مہاراشٹروادی گومانتک پارٹی کے سدن دھولیکر اور  گوا فارورڈ پارٹی کے وجے سردیسائی نے  ڈپٹی سی ایم کے عہدہ کا حلف لیا۔


پرمود ساونت گوا اسمبلی کے اسپیکر رہے ہیں ۔ ساونت شمالی گوا میں واقع سین کولم اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی تھے ۔ 46 سالہ  ساونت پیشہ سے ایک آیوروید ڈاکٹر ہیں ۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ وہ پاریکر کے قریبی تھے ۔

 ساونت کی حلف برداری پہلے پیر کی رات 11 بجے ہونی تھی لیکن اتحادی پارٹیوں مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی( ایم جی پی)، گوا فارورڈ پارٹی اور آزاد ارکان اسمبلی میں ان ناموں کو لے کر اتفاق رائے نہیں ہو پا رہا تھا۔ بالآخر دیر رات دو بجے ساونت نے دو  ڈپٹی سی ایم اور 9 وزراء کے ساتھ وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیا۔

First published: Mar 19, 2019 07:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading