کانگریس جھوٹے وعدے کرنے والی پارٹی، بی جے پی کوترقی میں یقین: امت شاہ

امرشہید اسٹیڈیم میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس عوام سے صرف جھوٹے وعدے کرتی ہے جبکہ بی جے پی صرف ترقی میں یقین کرتی ہے۔

Nov 18, 2018 09:31 PM IST | Updated on: Nov 18, 2018 09:31 PM IST
کانگریس جھوٹے وعدے کرنے والی پارٹی، بی جے پی کوترقی میں یقین: امت شاہ

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ: فائل فوٹو

اومريا:  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے کانگریس کو جھوٹے وعدے کرنے والی پارٹی بتایا ہے۔ امت شاہ نے آج مدھیہ پردیش کے ضلع اومريا ہیڈ کوارٹر میں واقع امرشہید اسٹیڈیم میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس عوام سے صرف جھوٹے وعدے کرتی ہے جبکہ بی جے پی صرف ترقی میں یقین کرتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ صرف بی جے پی مدھیہ پردیش کو ترقی دے سکتی ہے۔ امت شاہ نے کانگریس پرکنبہ پروری کا الزام لگاتے ہوئے کہا، "کانگریس میں کنبہ پروری ہے، وہاں صدر کون بنے گا یہ سب کوپتہ ہے، لیکن بی جے پی میں میرے بعد کون صدربنے گا۔ یہ کسی پتہ نہیں ہے"۔

بی جے پی صدر نے کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں نہ توسڑک کا پتہ تھا اور نہ ہی بجلی کا۔ کانگریس نے مدھیہ پردیش کو’بیمار‘ ریاست کے طور پر چھوڑ دیاتھا۔ کانگریس کو ترقی کے بارے میں سوالات پوچھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش کے دو اسمبلی حلقے میں ہوئے ترقیاتی کاموں کی فہرست کانگریس دیکھ لے تو ان کی بولتی بند ہو جائے گی۔

Loading...

امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ مدھیہ پردیش کی صورت کو بی جے پی کے شیوراج حکومت نے تبدیل کردی ہے۔ آج، ترقی یافتہ ریاست کی صف میں لاکرکھڑا کیا تو، نریندر مودی کی مرکزی حکومت نے بھرپور بجٹ اورترقیاتی منصوبوں کو دیکر ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   عام انتخابات میں بی جے پی دہلی کی ساتوں لوک سبھا سیٹیں جیتے گی: امت شاہ

یہ بھی پڑھیں:        ممتا کو مغربی بنگال سے بے دخل کرنے تک بی جے پی کی 19 ریاستوں میں حکومت بےمعنیٰ: امت شاہ

یہ بھی پڑھیں:                 بی جے پی کے سیٹ فارمولے کو کشواہا نے کیامسترد، اب سیدھے طورپرہوگی وزیراعظم سے بات

یہ بھی پڑھیں:    امت شاہ کا راہل گاندھی پر جوابی حملہ، کہا- ملک کا آئی کیو آپ سے زیادہ ہے

Loading...