بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ علاج کے بعد صحتیاب، ایمس سے لوٹےگھر

سوائن فلوکے علاج کے لئے بدھ کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے پارٹی کے ترجمان انل بلونی نے اتوارکو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

Jan 20, 2019 04:36 PM IST | Updated on: Jan 20, 2019 04:37 PM IST
بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ علاج کے بعد صحتیاب، ایمس سے لوٹےگھر

امت شاہ: فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کے قومی صدر امت شاہ کو آل انڈیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ (ایمس) سے چھٹی مل گئی ہےاوروہ گھرلوٹ آئے ہیں۔ امت شاہ کو سوائن فلوکے علاج کے لئے بدھ کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ پارٹی کے ترجمان انل بلونی نے اتوارکو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا "یہ بےحد سکون اورخوشی کی بات ہے کہ ہمارے قومی صدرامت شاہ  کو آج ایمس سے چھٹی مل گئی اور وہ گھر لوٹ آئے ہیں"۔ انہوں نے امت شاہ کے خیرخواہ اور پارٹی کے کارکنا ن کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے پہلے بدھ کو امت شاہ نے ٹوئٹرپرجاری اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ انہیں سوائن فلوہوگیا ہے اوران کا علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’خدا کی کرم سے اوراپنے خیرخواہوں کی محبت اوردعاؤں کی بدولت میں جلد ہی صحت مند ہوجاؤں گا"۔

واضح رہے کہ امت شاہ کے اس بیماری کی زد میں آنے کی اطلاع پر کانگریس کے بی کے ہری پرساد نے متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔  ہری پرساد نے کہا کہ وہ (امت شاہ ) کرناٹک حکومت کوگرانے کی کوشش کریں گے تو وہ اوربھی زیادہ بیماریوں کی زد میں آئیں گے۔

Loading...

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کانگریس لیڈر کے بیان کا جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ  ہری پرساد کا تبصرہ کانگریس کی سطح کوظاہرکرتا ہے۔ انہوں نے کہا فلو کا علاج ہے، لیکن کانگریس کےلیڈروں کی ذہنی بیماری کا علاج مشکل ہے۔

Loading...