ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: بی جے پی کے قومی صدر نے ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کو جمہوریت کی جیت قرار دیا

بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے جموں وکشمیر ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے نتائج میں بی جے پی کی جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اسے ہندوستان کی جمہوریت کی جیت قرار دیا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: بی جے پی کے قومی صدر  نے ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کو جمہوریت کی جیت قرار دیا
بی جے پی کے قومی صدر نے ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کو جمہوریت کی جیت قرار دیا

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے جموں وکشمیر ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے نتائج میں بی جے پی کی جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اسے ہندوستان کی جمہوریت کی جیت قرار دیا ہے۔ جے پی نڈا نے بدھ کو کہا کہ یہ جموں وکشمیر میں زمینی سطح پر جمہوریت کی مضبوطی اور اس میں وہاں کے عوام کے مضبوط ہوتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔ جے پی نڈا نے سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی کو اپنی طاقت سے سب سے بڑی پارٹی بنانے کے لئے میں جموں وکشمیر کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ریاست کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت، پالیسیوں اور کئے گئے فیصلوں میں اعتماد ظاہر کیا ہے۔ میں مشکل صورتحال میں بھی پارٹی کے لئے وقف جذبہ سے کام کر رہے محنت کش کارکنوں اور ریاست کی بی جے پی کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔


بی جے پی کے صدر جے پرکاش نڈا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر کی چو طرفہ ترقی کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کو ترقی کی مین اسٹریم سے جوڑنے کے لئے پُر عزم ہے۔ جموں وکشمیر کے عوام نے جمہوریت کے اس تہوار میں اتنی بڑی تعداد میں حصہ لے کر ’ایک ہندوستان ۔ بہترین ہندوستان‘ کے اصول میں اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، یہ واقعی قابل تعریف ہے۔ اس کے لئے میں انہیں دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جے پی نڈا نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی کو ملا ہر ووٹ جموں وکشمیر کے عوام کاملک کے ترقیاتی نظریہ پُر اعتماد کی علامت ہے۔


 بی جے پی کے صدر جے پرکاش نڈا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر کی چو طرفہ ترقی کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کو ترقی کی مین اسٹریم سے جوڑنے کے لئے پُر عزم ہے۔

بی جے پی کے صدر جے پرکاش نڈا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر کی چو طرفہ ترقی کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کو ترقی کی مین اسٹریم سے جوڑنے کے لئے پُر عزم ہے۔


بی جے پی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا نے مزید کہا کہ ریاست کے عوام نے ملک کے ساتھ ساتھ ترقی کے سفر میں قدم ملا کر چلنا طے کیا ہے۔ میں ان تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ان انتخابات کو پُرامن طریقہ سے مکمل کرنے میں کردار  کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتخابات کئی معنوں میں تاریخی ہیں۔ یہ جموں۔کشمیر کے سنہرے مستقبل کی طرف اشارہ کرتے ہیں جہاں چاروں طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہوگی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 24, 2020 12:50 AM IST