امت شاہ نے ہیما مالنی اورسنگیت سوم جیسے لیڈروں کومحتاط اندازمیں بولنےکی نصیحت کی

امت شاہ نے اتوار کو اپنی پارٹی کے لیڈروں کو 2019 کے لوک سبھا الیکشن سے قبل متنازعہ بیان دینے سے بچنے کو کہا ہے۔

Aug 12, 2018 11:17 PM IST | Updated on: Aug 12, 2018 11:19 PM IST
امت شاہ نے ہیما مالنی اورسنگیت سوم جیسے لیڈروں کومحتاط اندازمیں بولنےکی نصیحت کی

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ: فائل فوٹو

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے اتوارکواپنی پارٹی کے لیڈروں کو 2019 کے لوک سبھا الیکشن سے قبل متنازعہ بیان دینے سے بچنے کو کہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ بند کمرے میں میٹنگ کے دوران شاہ نے ان سے کہا کہ وہ اپنے پارلیمانی علاقے میں جائیں اورعوام کو سرکاری اسکیموں کی جانکاری دیں۔

امت شاہ نے 2014 کے لوک سبھا الیکشن کی طرح ہی زمینی سطح پر مسلسل کوشش کرنے پرزوردیا۔ انہوں نے ممبران اسمبلی اورممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنے علاقے کے ہرگاوں میں جائیں اور کم از کم 20 گھروں میں جاکر چائے پیئیں۔

Loading...

خبر ہے کہ یوپی کے نصف سے زیادہ موجودہ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو دوبارہ ٹکٹ نہیں ملے گا، ایسے میں امت شاہ کی وارننگ کافی اہم ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ امت شاہ نے سنگیت سوم، ہیما مالنی، سریش رانا، مرلی منوہر جوشی، سنجیو بالیان اورراجیندراگروال جیسے ممبران پارلیمنٹ کو خصوصی طورپروارننگ دی۔

بی جے پی کے سینئرلیڈرمرلی منوہرجوشی کانپورسے کافی غائب رہے ہیں اورلوگوں میں ان کے خلاف ناراضگی کی خبریں بھی آرہی ہیں۔ فلمی دنیا سے سیاست میں آئیں ہیما مالنی متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔

بی جے پی کو لگتا ہے کہ ایسے بیانات سے اسے نقصان ہوسکتا ہے۔ ہیما مالنی نے تھوڑے دنوں قبل ہی کہا تھا کہ اگر وہ چاہیں تو ایک منٹ میں وزیراعلیٰ بن سکتی ہیں، لیکن انہیں بندھن پسند نہیں ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ممبئی میں کملا ملس میں ہوئی آتشزدگی کے لئے عوامی آبادی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ سنگیت سوم، سریش رانا اور بالیان 2013 کے مظفر نگر فسادات کے ملزم ہیں۔

Loading...