اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جب چیف سکریٹری کے ساتھ خراب رویہ اختیار کیا گیا تب کہاں تھے چاروں وزرائےاعلیٰ: بی جے پی

    مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اروند کیجریوال سے ملنے دہلی پہنچی

    مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اروند کیجریوال سے ملنے دہلی پہنچی

    چارغیر این ڈی اے وزرائے اعلیٰ ممتا بنرجی، چندرابابو نائیڈو، ایچ ڈی کمارسوامی اور پنارائی وجےین کے ذریعہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو حمایت کئے جانے کی بی جے پی نے مذمت کی ہے۔

    • Share this:
      چارغیر این ڈی اے وزرائے اعلیٰ ممتا بنرجی، چندرابابو نائیڈو، ایچ ڈی کمارسوامی اور پنارائی وجےین کے ذریعہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو حمایت کئے جانے کی بی جے پی نے مذمت کی ہے۔ بی جے پی نے کہا کہ انہوں نے دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ خراب رویہ پر اعتراض کیوں ظاہر نہیں کیا۔

      بی جے پی لیڈر وجے گوئل نے کہا کہ چاروں لیڈران یہاں دہلی میں پالیسی کمیشن کی میٹنگ کرنےآئے ہیں نہ کہ سیاست کے لئے۔ یہ ان کو زیب نہیں دیتا۔ ’’ جب دہلی کے وزیر اعلیٰ کے گھر پر چیف سیکرٹری انشو پرکاش کے ساتھ خراب برتاو کیا گیا ، تب یہ لوگ کہاں تھے اور اگر ان کی ریاستوں کے سکریٹری بھی انشو پرکاش کی حمایت میں آگے آجائیں توکیا ہوگا؟‘‘۔

      واضح ہو کہ ایل جی آفس سے چاروں وزرائے اعلیٰ کو کیجریوال سے ملنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد وہ سی ایم کیجریوال کے گھر پہنچے۔ اروند کیجریوال کو حمایت دینے کے پیچھے2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے  خلاف اتحاد قائم کرنے کی کوشش بتائی جا رہی ہے۔

       
      First published: