உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لوک سبھا ضمنی الیکشن: اعظم گڑھ سے دنیش لال یادو نرہوا، رامپور سے لڑیں گے گھنشیام لودھی، بی جے پی نے جاری کی فہرست

    ہندو-مسلمان اور اویسی کے بغیر نہیں چلتا سکتا بی جے پی کا کام: ایم آئی ایم ترجمان کا بڑا الزام

    ہندو-مسلمان اور اویسی کے بغیر نہیں چلتا سکتا بی جے پی کا کام: ایم آئی ایم ترجمان کا بڑا الزام

    اترپردیش کی رامپور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی نے گھنشیام لودھی کو امیدوار بنایا ہے۔ جبکہ اعظم گڑھ لوک سبھا الیکشن سے دنیش لال یادو ’نرہوا‘ کو امیدوار بنایا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا ضمنی انتخابات ہونے والا ہے، جس کے لئے بی جے پی نے اپنے امیدواروں کے نام کی فہرست جاری کردی ہے۔ اترپردیش کی رامپور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی نے گھنشیام لودھی کو امیدوار بنایا ہے۔ جبکہ اعظم گڑھ لوک سبھا الیکشن سے دنیش لال یادو ’نرہوا‘ کو امیدوار بنایا ہے۔

      وہیں تریپورہ کے ٹاون بوردوولی اسمبلی سیٹ سے پروفیسر ڈاکٹر منک شاہ، اگرتلہ سے ڈاکٹر اشوک سنہا، سورما سے اسوپن داس پال، جبراج نگر سے مالنا دیب ناتھ کو امیدوار کے طور پر اتارا ہے۔ وہیں آندھرا پردیش کے آتمکور اسمبلی سیٹ سے گندل پلّی بھرت کمار یادو، دہلی کے راجندر نگر سے راجیش بھاٹیہ، جھارکھنڈ کے مندر اسمبلی سیٹ سے گنگوتری کجور کو امیدوار بنایا ہے۔

      اعظم گڑھ لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی نے دنیش لال یادو ’نرہوا‘ کو امیدوار بنایا ہے۔
      اعظم گڑھ لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی نے دنیش لال یادو ’نرہوا‘ کو امیدوار بنایا ہے۔


      واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی نے اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے ضمنی الیکشن کے لئے سشیل آنند کو امیدوار بنایا ہے۔ سشیل آنند بامسیف کے بانی رکن میں رہے بلیہاری بابو کے بیٹے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اعظم گڑھ سے 2019 میں رکن پارلیمنٹ منتخب کئے گئے تھے۔ اس کے بعد سال 2022 میں ہوئے یوپی اسمبلی انتخابات میں اکھلیش یادو کرہل سیٹ سے اسمبلی کا الیکشن جیت گئے۔ اس کے بعد انہوں نے اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کی وجہ سے اعظم گڑھ کی لوک سبھا سیٹ خالی ہوگئی تھی۔

      واضح رہے کہ دنیش لال یادو گزشتہ چار دنوں سے اعظم گڑھ ضلع کا مسلسل دورہ کر رہے ہیں اور بی جے پی کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ حالانکہ وہ اپنے ٹکٹ کے تئیں مطمئن نہیں نظر آرہے تھے۔ وہیں بی جے پی کے ذرائع بتا رہے تھے کہ پارٹی کی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں دنیش لال ’نرہوا‘ کے نام پر پارٹی نے مہر لگا دی ہے۔ آج یعنی کہ 4 جون کو دنیش لال یادو نے ٹوئٹ کرکے لوگوں سے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: