ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ممتا بنرجی نے جیت کے لئے بی جے پی لیڈر سے مانگی مدد؟ بی جے پی نے کال ریکارڈنگ جاری کرکے کیا دعویٰ

West Bengal Elections 2021: بی جے پی لیڈر پرلے پال نے دعویٰ کیا کہ ممتا بنرجی نے خود انہیں فون کیا اور ٹی ایم سی کو نندی گرام میں جیت دلانے کے لئے مدد مانگی۔

  • Share this:
ممتا بنرجی نے جیت کے لئے بی جے پی لیڈر سے مانگی مدد؟ بی جے پی نے کال ریکارڈنگ جاری کرکے کیا دعویٰ
ممتا بنرجی نے جیت کے لئے بی جے پی لیڈر سے مانگی مدد؟ بی جے پی نے کال ریکارڈنگ جاری کرکے کیا دعویٰ

کولکاتا/نئی دہلی: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات (West Bengal Assembly Elections 2021) میں اس بار ممتا بنرجی (Mamta Banerjee) اپنی روایتی سیٹ کو چھوڑ کر نندی گرام میں ہیں، لیکن کیا ممتا بنرجی (Mamta Banerjee) کو نندی گرام میں اپنی جیت پر بھروسہ نہیں ہے؟ یہ سوال بی جے پی نے ترنمول کانگریس سے پوچھا ہے۔  ہفتہ کو بی جے پی کے ایک لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ممتا بنرجی نے انہیں فون کیا اور نندی گرام میں جیت دلانے کے لئے مدد کا مطالبہ کیا۔


بی جے پی لیڈر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے ایک کال ریکارڈنگ شیئر کی ہے، جس میں ممتا بنرجی ان سے یہ سیٹ جتوانے کو کہہ رہی ہیں۔ شوبھندو ادھیکاری کے معاون رہے پرلے پال نے دعویٰ کیا کہ ممتا بنرجی نے خود انہیں فون کیا اور ٹی ایم سی کو نندی گرام میں جتوانے میں مدد مانگی۔ پرلے پال اور ممتا بنرجی کے درمیان نندی گرام میں جیت دلوانے کو لے کر کیا بات چیت ہوئی، اس کا ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ نیوز 18 اس آڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔


 




پارٹی میں پرلے پال کی واپسی چاہتی ہیں ممتا بنرجی!

شوبھندو ادھیکاری کے ساتھ ہی بی جے پی کا دامن تھامنے والے پرلے پال نے کہا، ’ممتا بنرجی چاہتی ہیں کہ میں ترنمول کانگریس میں واپس لوٹ آوٹ اور ٹی ایم سی کے لئے دوبارہ سے کام کروں۔ پال نے کہا کہ میں لمبے وقت سے شوبھندو ادھیکاری اور ان کی فیملی سے جڑا ہوا ہوں اور موجودہ وقت میں بی جے پی کے لئے کام کر رہا ہوں۔ پرلے پال نے دعویٰ کیا کہ لیفٹ انتظامیہ کے دوران جب سی پی آئی (ایم) نندی گرام کے لوگوں کو پریشان کرتی تھیں، تو ادھیکاری خاندان ہمارے ساتھ کھڑا رہا۔ میں کبھی ان کے خلاف نہیں گیا اور نہ یہ کروں گا۔

امت مالویہ نے سادھا ممتا پر نشانہ

مبینہ آڈیو کے سامنے آنے کے بعد بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے ممتا بنرجی پر تنقید کی ہے۔ امت مالویہ نے کہا، بڑی بات! ممتا بنرجی نے نندی گرام میں بی جے پی کے ضلع نائب صدر پرلے پال کو فون کیا اور ان سے مدد کی گہار لگائی۔ پرلے پال نے انہیں بتایا کہ ٹی ایم سی میں انہیں بے عزت کیا گیا، وہ اور ان کا خاندان کبھی بی جے پی کو دھوکہ نہیں دیں گے۔ ممتا بنرجی یقینی طور پر نندی گرام میں ہار رہی ہیں اور بنگال میں ٹی ایم سی‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 27, 2021 06:16 PM IST