ہوم » نیوز » وطن نامہ

لوک سبھا الیکشن: بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، امت شاہ کے لئے کٹ گیا اڈوانی کا ٹکٹ، نریندرمودی سمیت 184 امیدواروں کا اعلان

بی جے پی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی کی اہم میٹنگ بدھ شام کو منعقد ہوئی تھی۔ اس میراتھن منتھن میں ہی امیدواروں کے نام پرمہرلگ گئی تھی۔

  • Share this:
لوک سبھا الیکشن: بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، امت شاہ کے لئے کٹ گیا اڈوانی کا ٹکٹ، نریندرمودی سمیت 184 امیدواروں کا اعلان
اڈوانی کی سیٹ سے امت شاہ قسمت آزمائیں گے۔

بی جے پی ہیڈ کوارٹرمیں جمعرات شام کو پریس کانفرنس کرکے مرکزی وزیرجے پی نڈا نے 184 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس سے قبل بی جے پی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی کی اہم میٹنگ بدھ شام کو منعقد ہوئی تھی۔ اس میراتھن منتھن میں ہی امیدواروں کےنام پرمہرلگ گئی تھی۔


جے پی نڈا نے بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی وارانسی سے الیکشن لڑیں گے۔ وہیں بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ گجرات کی راجدھانی گاندھی نگر سے میدان میں اتریں گے۔ یہاں سے سینئرلیڈرلال کرشن اڈوانی کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔ راجناتھ سنگھ لکھنو، مہیش شرما نوئیڈا، نتن گڈکری ناگپور اوراسمرتی ایرانی امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔


اسی طرح وی کے سنگھ غازی آباد، ہیما مالنی متھرا، ساکشی مہاراج اناو سے میدان میں اتریں گے۔ بی جے پی نے جموں سے جگل کشور، ڈاکٹر جتیندرسنگھ اودھم پور، اننت ناگ سے خالد جہانگیر امیدوارہوں گے۔ بی جے پی کی لوک سبھا امیدواروں کی پہلی فہرست میں کیرلا کے 14 امیدوار، بہارکے17امیدواراورمہاراشٹرکے 21 امیدواروں کے نام ہیں۔ ساتھ ہی آسام، اتراکھنڈ، تری پورہ کی سبھی سیٹوں، چھتیس گڑھ کی پانچ، اترپردیش کی تقریباً 30 سیٹ، آندھرا پردیش کی 25 اورتلنگانہ کی 17 سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔


7654321

اترپردیش کے امیدوار

وارانسی سے نریندرمودی، سہارنپورسے راگھو لکھن پال، مظفرنگرسے سنجیو کماربالیان، بجنورسے کنوربھارتیندرسنگھ، سنبھل سے پرمیشورلال سینی، میرٹھ سے راجندراگروال، امروہہ سے کنورسنگھ تنور، باغپت سے ستیہ پال سنگھ، غازی آباد سے وی کے سنگھ، گوتم بدھ نگرسے مہیش شرما، علی گڑھ سے ستیش کمارگوتم، متھرا سے ہیما مالنی، آگرہ سے ایس پی سنگھ بگھیل، فتح پورسیکری سے راج کمارچاہر، ایٹہ سے راج ویرسنگھ، بدایوں سے سنگھ مترا موریہ، آنولہ سے دھرمیندرکمار، بریلی سے سنتوش کمارگنگوار، شاہجہاں پورسے ارون ساگر، کھیڑی سے اجے کمارمشرا، سیتا پورسے راجیش ورما، ہردوئی سے جے پرکاش راوت، مشرخ سے اشوک راوت، اناو سے ساکشی مہاراج، موہن لال گنج سے کوشل کشور، لکھنو سے راجناتھ سنگھ اورامیٹھی سے اسمرتی ایرانی۔
First published: Mar 21, 2019 08:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading