بی جے پی کا انتخابی منشور جاری، امت شاہ نے کہا۔ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا مودی کا میعاد کار

بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ پارٹی نے اسے ’ سنکلپ پتر‘ نام دیا ہے

Apr 08, 2019 12:17 PM IST | Updated on: Apr 08, 2019 12:34 PM IST
بی جے پی کا انتخابی منشور جاری، امت شاہ نے کہا۔ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا مودی کا میعاد کار

بی جے پی صدر امت شاہ

بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ پارٹی نے اسے ’ سنکلپ پتر‘ نام دیا ہے۔ اس دوران منشور کمیٹی کے صدر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس سنکلپ پتر کے ذریعہ ہم ملک کے عوام کی امیدوں کو ویژن ڈاکیومنٹ کی شکل میں پیش کر رہے ہیں۔ ترقی کا پہیہ تیزی کے ساتھ چل پڑا ہے۔ وزیر اعظم پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔ ہم وطنوں کے ذہن میں سیکورٹی کا احساس پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

وہیں، بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ آج میں 2014 کی یاد دلانے کے لئے کھڑا ہوں۔ 2014 میں بی جے پی نے اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی جی کو وزیر اعظم عہدہ کا امیدوار بنایا تھا۔ اس وقت سنکلپ پتر اور بی جے پی کا ویژن لے کر ہم آپ کے پاس آئے تھے۔ 2014 میں ملک کے عوام نے ہمیں ایک تاریخی مینڈیٹ دیا تھا۔ نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے۔

Loading...

امت شاہ نے کہا کہ 2014-19 کا سفر ایسا ہے کہ جب بھی ہندوستان کی ترقی کی اور ہندوستان کی دنیا میں شبیہ بننے کی تاریخ لکھی جائے گی تو یہ مدت کار سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے معاشی نظام کو ہم پٹری پر لے آئے اور دنیا کو پیغام دیا کہ ہندوستان کو ہلکے میں نہ لیں۔

Loading...