مہاراشٹر: سنجے راؤت کا دیویندرفڑنویس پرطنز، کہا- چاہیں توکل ہی بن سکتےہیں نائب وزیراعلیٰ

شیو سینا لیڈرنےایک انٹرویو میں کہا کہ سیٹوں کی تقسیم کےدوران بی جے پی نے ہمیں کم سیٹیں دیں۔ 25 سیٹوں پر جیتنےکا امکان کافی کم تھا۔ 32 سیٹوں پربی جے پی کے باغیوں نے ہی ہمیں ہرایا، یہ کیسا اتحاد ہوا۔

Nov 07, 2019 12:37 PM IST | Updated on: Nov 07, 2019 12:37 PM IST
مہاراشٹر: سنجے راؤت کا دیویندرفڑنویس پرطنز، کہا- چاہیں توکل ہی بن سکتےہیں نائب وزیراعلیٰ

شیو سینا لیڈر سنجے راوت: فائل فوٹو

ممبئی: شیوسینا کے سینئرلیڈراورسامنا کےکارگزارایڈیٹرسنجے راؤت نے ایک بار پھربی جے پی اور خاص طورپر دیویندر فڑنویس پرسخت تنقید کی ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی الیکشن 2019 کے نتائج کے 13 ویں روز سنجے راؤت نے کہا کہ شیو سینا کو دیویندر فڑنویس وزیراعلیٰ کے طور پرکسی بھی حال میں قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا، 'ہاں، یہ ضرور ہے کہ وہ (دیویندر فڑنویس) چاہیں توکل ہی نائب وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے فڑنویس پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ طویل وقت سے ہم لوگ مخالفت جھیل رہے ہیں، لیکن ہمیں ختم کرنے کی بات بولنے والا کوئی نہیں ملا۔ انہیں شیو سینا کو ختم کرنا ہے، اپنے مخالفت سمیت وزراء کوبھی ختم کرنا ہے۔ کود کی ہی پارٹی میں چیلنج دے رہے لیڈروں کو ختم کرنا ہے۔ سنجے راؤت نے کہا کہ مغرور کا غرور ختم کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔

یہ کیسا اتحاد

Loading...

سنجے راؤت نے 'دینک بھاسکر' کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ سیٹوں کی تقسیم کے دوران بی جے پی نے ہمیں کم سیٹیں دیں۔ 25 سیٹوں پر جیتنےکا امکان کافی کم تھا۔ 32 سیٹوں پربی جے پی کے باغیوں نے ہی ہمیں ہرایا، یہ کیسا اتحاد ہوا، وہ ہوسکتا ہے کہ اپنی بات بھول گئے ہوں، لیکن ہمیں یاد ہے، ہمیں برابری چاہئے۔

شرد پوار اہم فیکٹر

شرد پوارکو مہاراشٹرکی سیاست کا اہم فیکٹربتاتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ شرد پوار سے میٹنگ کیوں نہیں ہونی چاہئے۔ ان کے پاس کتنے اراکین اسمبلی ہیں، یہ بات نہیں ہے۔ بات ہے کہ پوارکے بغیر صوبے کی سیاست کا تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس دوران کامن منیمم پروگرام (سی ایم پی) کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی طرف سے ہی دیا گیا تھا۔ ریاست میں صدر راج کی جگہ پرمخالف خیالات کی پارٹیوں کوبھی ساتھ میں لایا جاسکتا ہے۔

آج شیوسینا اراکین اسمبلی کی میٹنگ

اس درمیان شیو سینا نے جمعرات کی صبح 11 بجے اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔ 'سامنا' میں ایک کالم کے ذریعہ پارٹی کے اراکین اسمبلی  کے خریدوفروخت کی بھی بات کہی ہے۔ کہا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی کو لالچ دیا جارہا ہے۔ وہیں خبرہے کہ جمعرات کو ہی مرکزی وزیر نتن گڈکری اورآرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے سینئر لیڈر گورنربھگت سنگھ کوشیاری سے بھی ملاقات کرنے راج بھون جائیں گے۔

Loading...