உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     سبھی مذاہب کا احترام، کسی بھی مذہبی شخصیت کی تذلیل کی مذمت کرتے ہیں: بی جے پی

    بی جے پی جنرل سکریٹری نے واضح الفاظ میں کہا کہ پارٹی سبھی مذاہب کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی شاندار تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہزاروں سالوں سے ہر مذہب کا احترام ہوتا آیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بی جے پی نے آج اتوارکے روز کہا ہے کہ پارٹی سبھی مذاہب کا احترام کرتی ہے، وہ کسی بھی مذہب یا کسی مذہبی شخص کی توہین کی سخت مذمت کرتی ہے۔ بی جے پی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی پارٹی کسی بھی فرقے یا مذہب کی توہین کرنے والے کسی بھی نظریہ کے خلاف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی ایسے لوگوں اور ان کے نظریہ کو فروغ نہیں دیتی ہے۔ حالانکہ پارٹی نے کسی حادثہ یا تبصرہ کا کوئی راست طور پر ذکر نہیں کیا۔

      واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی نیوز چینل پر بحث کے دوران پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیا تھا، جس کے بعد سیاسی گلیاروں میں بی جے پی ترجمان کے تبصرہ پر کافی مخالفت ہوئی۔

      بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی نیوز چینل پر بحث کے دوران پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔
      بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی نیوز چینل پر بحث کے دوران پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔

      بی جے پی جنرل سکریٹری نے واضح الفاظ میں کہا کہ پارٹی سبھی مذاہب کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی شاندار تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہزاروں سالوں سے ہر مذہب کا احترام ہوتا آیا ہے۔ ملک کی مٹی میں ہر مذہب کی نشونما ہوئی ہے۔ ارون سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ان کی پارٹی کسی بھی مذہب کے کسی بھی مذہبی آزادی کے خلاف کئے گئے تبصرہ کی سخت مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے آئین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آئین میں ہر شہری کو اس کی پسند کے کسی بھی مذہب پر عمل کرنے کی آزادی ہے۔

      بی جے پی جنرل سکریٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک اس سال اپنی آزادی کے 75ویں سال کا جشن منا رہا ہے۔ ان کی پارٹی ہندوستان کو ایک عظیم ملک بنانے کے لئے پوری طرح سے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والا ہر شہری برابر ہے اور سبھی پورے احترام کے ساتھ رہتے ہیں۔

      رنجیت کمار کی رپورٹ
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: