مہاراشٹر کو لے کر داخلی سروے نے اڑائی بی جے پی رہنماؤں کی نیند

دراصل، بی جے پی نے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو لے کر ایک داخلی سروے کرایا تھا۔ اس سروے کے تحت ان کے کام کاج کا جائزہ لیا گیا

Oct 13, 2018 04:02 PM IST | Updated on: Oct 13, 2018 04:02 PM IST
مہاراشٹر کو لے کر داخلی سروے نے اڑائی بی جے پی رہنماؤں کی نیند

وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی فائل فوٹو۔

مہاراشٹر کی سیاسی بساط پر بی جے پی کی مشکلیں کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ پارٹی کے زیر اہتمام کرائے گئے داخلی سروے میں آٹھ ارکان پارلیمنٹ اور 40 ایم ایل اے کے دوبارہ جیت حاصل نہیں کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سروے کے بعد بی جے پی کے اعلیٰ رہنماوں کی نیند اڑی ہوئی ہے۔

دراصل، بی جے پی نے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو لے کر ایک داخلی سروے کرایا تھا۔ اس سروے کے تحت ان کے کام کاج کا جائزہ لیا گیا۔ سروے میں لوگوں سے ان کے عوامی نمائندوں کے کام کاج کے بارے میں رائے پوچھی گئی۔ ساتھ ہی یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ کیا آپ اپنے موجودہ ایم پی یا ایم ایل اے کو دوبارہ موقع دینا چاہیں گے۔

Loading...

اس سروے میں سولاپور کے رکن پارلیمنٹ شرد بنسوڈے، دھلے کے ایم پی سبھاش بھامرے کے کام کاج کے طریقہ کو لے کر لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔

بی جے پی کے لئے مشکلات کانگریس اور این سی پی کے اتحاد کو لے کر بھی ہیں۔  سروے رپورٹ اور پارٹی کے داخلی اندازے اس جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ اگر دونوں اہم اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد ہوتا ہے تو بی جے پی کے لئے حالات موزوں نہیں رہیں گے۔

پرفل سالنکھے کی رپورٹ

Loading...