Remarks on Prophet Muhammad: بی جے پی نے ترجمان نوپور شرما کو کیا سسپنڈ، نوین کمار جندل کو پارٹی سے نکالا
Delhi News: پیغمر اسلام کو لے کر ایک ٹی وی مباحثہ کے دوران متنازع بیان دینے کے معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ترجمان نوپور شرما کی ابتدائی رکنیت معطل کردی ہے ۔
Delhi News: پیغمر اسلام کو لے کر ایک ٹی وی مباحثہ کے دوران متنازع بیان دینے کے معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ترجمان نوپور شرما کی ابتدائی رکنیت معطل کردی ہے ۔
نئی دہلی : پیغمر اسلام کو لے کر ایک ٹی وی مباحثہ کے دوران متنازع بیان دینے کے معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ترجمان نوپور شرما کی ابتدائی رکنیت معطل کردی ہے ۔ ان کے خلاف پارٹی نے جانچ کا حکم بھی دیا ہے ۔ وہیں دہلی بی جے پی کے میڈیا انچارج نوین کمار جندل پر بھی ایکشن لیا گیا ہے ۔ پارٹی نے انہیں باہر کا راستہ دکھادیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ نوین کمار جندل نے بھی اس معاملہ کو لے کر کچھ متنازع ٹویٹ کئے تھے ۔
BJP suspends Nupur Sharma, Naveen Kumar Jindal over inflammatory remarks against minorities
خیال رہے کہ اس سے پہلے بی جے پی نے کہا کہ پارٹی سبھی مذاہب کا احترام کرتی ہے، وہ کسی بھی مذہب یا کسی مذہبی شخص کی توہین کی سخت مذمت کرتی ہے۔ بی جے پی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی پارٹی کسی بھی فرقے یا مذہب کی توہین کرنے والے کسی بھی نظریہ کے خلاف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی ایسے لوگوں اور ان کے نظریہ کو فروغ نہیں دیتی ہے۔ حالانکہ پارٹی نے کسی حادثہ یا تبصرہ کا کوئی راست طور پر ذکر نہیں کیا۔
بی جے پی جنرل سکریٹری نے واضح الفاظ میں کہا کہ پارٹی سبھی مذاہب کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی شاندار تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہزاروں سالوں سے ہر مذہب کا احترام ہوتا آیا ہے۔ ملک کی مٹی میں ہر مذہب کی نشونما ہوئی ہے۔ ارون سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ان کی پارٹی کسی بھی مذہب کے کسی بھی مذہبی آزادی کے خلاف کئے گئے تبصرہ کی سخت مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے ہندوستان کے آئین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آئین میں ہر شہری کو اس کی پسند کے کسی بھی مذہب پر عمل کرنے کی آزادی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔