اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عمرعبداللہ کے متعلق ٹویٹ کرنے کے بعد تنازعہ میں تمل ناڈو بی جے پی یونٹ، ٹرول ہونے کے بعد ڈلیٹ کیاٹویٹ

    جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

    جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

    تمل ناڈو بی جے پی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے کیے گئے ٹویٹ کو کچھ ہی منٹوں بعد ڈلیٹ کردیاہے۔

    • Share this:
    بی جے پی کی تمل ناڈو یونٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو استرا تحفہ میں دیا ہے۔ دراصل ، ماضی میں عمر عبد اللہ کی ایک تصویر سامنے آئی تھی ، جس میں انکی داڑھی میں بڑی ہوئی دکھائی دے رہے ہیں۔دراصل 5 اگست2019 کو مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے اور اسے دو مرکزی خطوں (جموں و کشمیر اور لداخ) میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مرکز کے اس فیصلے کے بعد 5 اگست سے ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت متعدد ریاستی لیڈروں کو حراست میں رکھا گیاہے۔

    بی جے پی نےمدد کے لیے کانگریس ربط کرنے کا دیامشورہ

    بھیجے گئے تحفے کے اسکرین شاٹ کو ٹویٹ کرتے ہوئے ، بی جے پی کے تامل ناڈو یونٹ نے لکھا ، 'محترم عمر عبداللہ ، آپ کو اس طرح دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے ، جبکہ آپ کے زیادہ تر بدعنوان دوست باہر کی زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ برائے مہربانی ہماری دیانتدارانہ شراکت کو قبول کریں۔ اس سلسلے میں مزید مدد کے لئے اپنے معاون ساتھی کانگریس سے رابطہ کریں۔اس ٹویٹ کے بعد لوگوں نے بی جے پی تمل ناڈو کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔ تاہم تمل ناڈو بی جے پی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے کیے گئے ٹویٹ کو کچھ ہی منٹوں بعد ڈلیٹ کردیاہے۔

    دراصل 25 جنوری کو عمر عبداللہ کی ایک تصویر ٹویٹر پر دیکھی گئی تھی ۔ جس میں وہ لمبی داڑھی میں نظر آرہے تھے اور ان کی شناخت کرنا بہت مشکل تھا۔ اس تصویر کو ٹویٹ کرتے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ٰممتا بنرجی سمیت متعدد افراد نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ 49 سالہ عمر کی یہ پہلی تصویر ، جو پانچ ماہ سے زیر حراست کے دوران منظر عام پر آئی ہے۔

    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: