اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بی جے پی آج کرے گی ملک گیر احتجاج-دھرنے، پاکستان-بلاول بھٹو کا پُتلا کیا جائے گا نذرآتش

    بی جے پی آج کرے گی ملک گیر احتجاج-دھرنے، پاکستان-بلاول بھٹو کا پُتلا کیا جائے گا نذرآتش

    بی جے پی آج کرے گی ملک گیر احتجاج-دھرنے، پاکستان-بلاول بھٹو کا پُتلا کیا جائے گا نذرآتش

    ملک بھر میں الگ الگ مقامات پر بی جے پی کارکن پاکستان اور پاکستانی وزیر خارجہ کا پتلا نذر آتش کریں گے۔ ساتھ ہی پاکستانی وزیرخارجہ کے شرمناک بیان کی شدید مذمت بھی کی جائے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے متنازعہ بیان کو لے کر بی جے پی نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ بی جے پی کہا ہے کہ پاکستان کےو زیر خارجہ کا بیان ’بے حد شرمناک اور توہین آمیز‘ ہے۔ اتنا ہی نہیں بی جے پی نے اس مدعے پر آج ہفتہ کو ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے، جمعہ کو بی جےپی کارکنوں نے دارالحکومت دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

      بی جے پی نے احتجاجی مظاہرے کو لے کر بتایا کہ ملک کی سبھی ریاستوں کے دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ پارٹی نے اس تعلق سے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں الگ الگ مقامات پر بی جے پی کارکن پاکستان اور پاکستانی وزیر خارجہ کا پتلا نذر آتش کریں گے۔ ساتھ ہی پاکستانی وزیرخارجہ کے شرمناک بیان کی شدید مذمت بھی کی جائے گی۔

      بھٹو کا بیان ذہنی دیوالیہ پن کی علامت: بی جے پی
      بی جےپی نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیرخارجہ کا ریمارک بے حد توہین آمیز اور بزدلی سے بھرا ہے۔ ان کے بیان کا مقصد دنیا کو گمراہ کرنا اور پاکستان کی گرتی معیشت، پاکستان میں انارکی، فوج میں بڑھتے اختلافات اور بگڑتے عالمی تعلقات سے دھیان ہٹانا ہے۔ پاکستان دہشت گردوں کے لیے اہم گڑھ بن گیا ہے۔ پاکستان کے وزیرخارجہ کا بیان ان کی حکومت کی مایوسی اور ذہنی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      'یہ پاکستان کی نچلی سطح، 1971 بھول گئے....'، بلاول بھٹو کے بیان پر ہندوستان کا کرارا جواب

      یہ بھی پڑھیں:
      سوامی چنمیانند مفرور قرار، طالبہ ریپ معاملے میں جاری ہوا تھا NBW جاری

      بی جے پی اپنے بیان میں کہا کہ ایک طرف ہمارے وزیراعظم نریندر مودی ہیں جن کی قیادت میں ہندوستان نے مختلف عالمی اسٹیج پر اپنی کبھی نہ مٹنے والے نقش چھوڑے ہیں، وہیں دوسری طرف پاکستان ہے جس نے مختلف عالمی شہ نشین پر ہنسی اور توہین کا سامنا کیا ہے۔ ایک طرف ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی عالمی سطح پر سراہنا ہورہی ہے وہیں دوسری جانب پاکستان کو چھوٹے ملکوں سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: