Assembly Elections 2022: انتخابی تشہیر کے لئے BJP نے تیار کی نئی حکمت عملی، چھوٹے عوامی جلسوں کا کیا جائے گا لائیو ٹیلیکاسٹ
ذرائع کے مطابق، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت سینئر لیڈرس 22 جنوری کے بعد تشہیری مہم شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کا استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ یقینی کرنے کے لئے پارٹی کے پاس مناسب وسائل دستیاب ہیں۔
ذرائع کے مطابق، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت سینئر لیڈرس 22 جنوری کے بعد تشہیری مہم شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کا استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ یقینی کرنے کے لئے پارٹی کے پاس مناسب وسائل دستیاب ہیں۔
نئی دہلی: پانچ ریاستوں میں آئندہ اسمبلی الیکشن (Assembly Elections 2022) کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) نے کوویڈ 19 کی گائیڈلائنس کو دھیان میں رکھتے ہوئے تشہیر کی نئی حکمت عملی تیار کی ہے۔ اس کے تحت چھوٹی چھوٹی ریلیاں کی جائیں گی اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر اُن کا لائیو ٹیلیکاسٹ کیا جائے گا۔ بی جے پی ذرائع نے منگل کو نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایاکہ بی جے پی صدر جے پی نڈا (JP Nadda) نے تشہیری مہم کی منصوبہ بندی کو لے کر پارٹی کے کئی عہدیداروں اور لیڈروں سے بات چیت کی ہے اور یہ طئے کیا گیا کہ سبھی ریلیاں ڈیجیٹل ہوں گی۔ جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر چھوٹے عوامی جلسوں سے لائیو خطاب کریں گے اور ان کا سوشل میڈیا کے ذریعے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت سینئر لیڈرس 22 جنوری کے بعد تشہیری مہم شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کا استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ یقینی کرنے کے لئے پارٹی کے پاس مناسب وسائل دستیاب ہیں۔ کورونا وائرس اور اُس کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے پھیلاو بڑھنے کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ریلیوں، عوامی جلسے، روڈ شو سمیت کئی ساری پابندیاں لگادی ہیں۔
اترپردیش میں سات مرحلوں میں الیکشن ہوں گے اور اس کی شروعات 10 فروری کو ریاست کے مغربی حصے کے 11 ضلعوں کی 58 سیٹوں پر رائے دہی کے ساتھ ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں 14 فروری کو ریاست کی 55 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اترپردیش کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور میں انتخابات کی تواریخ کا اعلان کیا ہے۔ اتراکھنڈ اور گوا میں 14 فروری کو ووٹنگ ہوگی جب کہ پنجاب میں 20 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ منی پور میں دو مرحلوں میں 27 فروری اور تین مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔