International Yoga Day:میسورو میں وزیراعظم مودی کریں گے یوگاڈے کا آغاز، بی جے پی کرے گی ملک بھر کے 75 مقامات پر کیمپ کا انعقاد
یوگا کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی۔ (فائل تصویر)
International Yoga Day: وزیر اعظم نریندر مودی کل میسور میں رہیں گے اور میسور پیلیس گراؤنڈ میں 15,000 لوگوں کے ساتھ یوگا کریں گے۔وزیر اعظم مودی نے پیر کو اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے اس بات کی جانکاری دی۔
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے منگل 21 جون کو یوگا ڈے کے موقع پر یوگا کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی میسورو میں یوگا کریں گے۔ پارٹی کی جانب سے آج اعلان کیا گیا کہ ملک میں 75 مقامات پر یوگا کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ اس سال کا تھیم یوگا فار ہیومینٹی (Yoga for humanity) ہے۔ اس تھیم کو رکھنے کے پیچھے خیال یہ ہے کہ وبائی امراض کے دوران لوگوں کو جس جسمانی اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسے آرام دینا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کل میسور میں رہیں گے اور میسور پیلیس گراؤنڈ میں 15,000 لوگوں کے ساتھ یوگا کریں گے۔وزیر اعظم مودی نے پیر کو اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے اس بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا، 'کل 21 جون کو بین الاقوامی یوگا دن ہے۔ آئیے یوگا فار ہیومینٹی کے تھیم کو کامیاب بنا کر یوگا کو مقبول بنائیں۔
कल यानि 21 जून को अंतर्राष्ट्रीय योग दिवस मनाया जाएगा। इस बार यह आयोजन ‘मानवता के लिए योग’ की थीम के तहत होगा। आइए, हम सब मिलकर इसे सफल बनाएं एवं योग की लोकप्रियता को और बढ़ाएं। https://t.co/UESTuNPNbW
ریلوے کے وزیر اشونی وشنو اوڈیشہ کے کونارک میں واقع سورج مندر میں موجود رہیں گے اور وزیر خزانہ نرملا سیتارامن دہلی کے جنتر منتر پر یوگا کیمپ کا انعقاد کرنے جا رہی ہیں۔ وزیر صنعت پیوش گوئل ممبئی میں مرین ڈرائیو پر یوگا کریں گے جبکہ وزیر صحت منسکھ منڈاویہ گجرات کے کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونیٹی کے پاس یوگا کریں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔