ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تحریک غیر ملکی سازش کا حصہ : یو پی بی جے پی صدر

سوتنتر دیو سنگھ نے خواتین کی قیادت میں چلنے والی احتجاجی تحریک کو ملک مخالف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کو ملک دشمن طاقتیں مالی امداد فراہم کر رہی ہیں ۔

  • Share this:
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تحریک غیر ملکی سازش کا حصہ : یو پی بی جے پی صدر
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تحریک غیر ملکی سازش کا حصہ : یو پی بی جے پی صدر

ملک بھر میں ہونے والے سی اے اے مخالف احتجاجی دھرنوں پر اترپردیش بی جے پی کے صدر سوتنتر دیو سنگھ نے سنگین الزامات عائد کئے ہیں ۔ سوتنتر دیو سنگھ نے خواتین کی قیادت میں چلنے والی احتجاجی تحریک کو ملک مخالف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کو ملک دشمن طاقتیں مالی امداد فراہم کر رہی ہیں ۔ الہ آباد میں گنگا یاترا کے ساتھ پہنچے سوتنتر دیو سنگھ نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کسی بھی زاویئے سے مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض عناصر مسلم خواتین کو ورغلا کر سماج میں بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سوتنتر دیو سنگھ نے کہا کہ جلد ہی مسلم خواتین کو ان سازشوں کے بارے میں پتہ چل جائے گا ۔


دریں اثنا ریاست کے وزیر اعلیٰ  یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں شروع ہونے والی گنگا یاترا الہ آباد پہنچ گئی ہے ۔27 جنوری سے 31  جنوری تک چلنے والی گنگا یاترا کا مقصد دریائے گنگا کے کنارے بسنے والے اضلاع سے براہ راست رابطہ کرنا اور ان کو گنگا کو شفاف رکھنے کی ترغیب دیناہے۔




سی ایم یوگی کی گنگا یاترا میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما ، پارٹی کے ریاستی صدر سوتنر دیو سنگھ ، سینئر وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ کےعلاوہ یوگی کابینہ کے کئی وزرا بھی شامل ہیں ۔ الہ آباد آمد کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے سنگم پر چلنے والے ماگھ میلے میں اشنان بھی کیا ۔
First published: Jan 30, 2020 10:28 PM IST