نیشنل ہیرالڈ کی کمائی کہاں چھپائی ہے؟ راہل گاندھی کے ٹویٹ پر ہمنت بسوا شرما کا حملہ، کہا: کورٹ میں ملیں گے
نیشنل ہیرالڈ کی کمائی کہاں چھپائی ہے؟ راہل گاندھی کے ٹویٹ پر ہمنت بسوا شرما کا حملہ، کہا: کورٹ میں ملیں گے (File)
Rahul Gandhi tweet on ADANI: اڈانی معاملہ کو لے کر راہل گاندھی بی جے پی پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ ہفتہ کو انہوں نے ایک تصویر ٹویٹ کی جس پر 'اڈانی' لکھا ہوا تھا، جس کے بعد سیاست گرم ہوگئی۔ اب آسام کے وزیراعلی ہمنت بسوا شرما نے اس پر راہل گاندھی پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی کے لئے لکھا: 'اب ہم عدالت میں ہی ملیں گے۔'
نئی دہلی : اڈانی معاملہ کو لے کر راہل گاندھی بی جے پی پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ ہفتہ کو انہوں نے ایک تصویر ٹویٹ کی جس پر 'اڈانی' لکھا ہوا تھا، جس کے بعد سیاست گرم ہوگئی۔ اس تصویر پر اڈانی کے نام سے جوڑتے ہوئے کچھ اور نام بھی لکھے گئے ہیں، جو سابق کانگریسی رہ چکے ہیں۔ تصویر پر غلام، سندھیا، کرن، ہمنت اور انل لکھا ہوا تھا۔ اب آسام کے وزیراعلی ہمنت بسوا شرما نے اس پر راہل گاندھی پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی کے لئے لکھا: 'اب ہم عدالت میں ہی ملیں گے۔'
در اصل راہل گاندھی ایک کیس میں سزا ہونے کے بعد پارلیمنٹ کی رکنیت سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ وہ گوتم اڈانی کو لے کر بی جے پی کو گھیر رہے ہیں۔ اس مرتبہ گوتم اڈانی پر اپنے ٹویٹ میں کانگریس کے سابق لیڈران غلام نبی آزاد، جیوترادتیہ سندھیا، کرن کمار ریڈی، ہمنت بسوا شرما اور انل انٹونی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ راہل گاندھی نے جو تصویر شیئر کی ہے، اس پر غلام، سندھیا، کرن، ہمنت اور انل لکھا ہوا ہے۔ راہل گاندھی نے اس تصویر کو ٹویٹ کیا اور لکھا: ’’ سچائی چھپاتے ہیں، اسی لئے روز گمراہ کرتے ہیں۔ سوال وہی ہے - اڈانی کی کمپنیوں میں 20,000 کروڑ روپے کی بے نامی رقم کس کی ہیں ؟ راہل گاندھی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اپنا نام دیکھ کر ہمنت بسوا شرما نے بھی جواب دیا ہے۔ راہل گاندھی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا: یہ ہماری شائستگی تھی کہ ہم نے آپ سے کبھی نہیں پوچھا کہ آپ نے بوفورس اور نیشنل ہیرالڈ گھوٹالوں کی کمائی کہاں چھپائی ہے۔ آپ نے کیسے کئی مرتبہ قطروچی کو ہندوستانی قانون کے شکنجے سے بچنے دیا؟ اب عدالت میں ہی ملیں گے۔
پوسٹر میں جن لیڈروں کے نام لکھے ہیں، وہ سبھی کانگریس چھوڑ چکے ہیں۔ غلام نبی آزاد ڈیڑھ سال پہلے کانگریس چھوڑ چکے ہیں۔ وہیں جیوترادتیہ سندھیا نے سال 2020 میں پارٹی چھوڑ دی تھی اور انہوں نے مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت کو بھی گرا دیا تھا۔ سندھیا اب مرکزی حکومت میں وزیر ہیں۔
وہیں کرن ریڈی جمعہ کو ہی ایک دن پہلے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ جب کہ ہمنت بسوا شرما نے 2015 میں کانگریس چھوڑ دی تھی۔ وہ فی الحال آسام کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ دوسری طرف انل انٹونی بھی جمعرات کو ہی بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔