ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہریانہ میں بی جے پی تشکیل دی گی حکومت، دیوالی کے بعد منوہر لال کھٹردوبارہ لیں گے حلف

منوہرلال کھٹر آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت کی تصدیق ہونے کے بعد گورنر کے سامنے دوبارہ حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے اور ایساامکان ہے کہ وہ دیوالی کے بعد حلف لیں گے

  • Share this:
ہریانہ میں بی جے پی تشکیل دی گی حکومت، دیوالی کے بعد منوہر لال کھٹردوبارہ لیں گے حلف
ہریانہ میں بی جے پی تشکیل دی گی حکومت، دیوالی کے بعد منوہر لال کھٹردوبارہ لیں گے حلف۔(تصویر:نیوز18ہریانہ)۔

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ریاست میں دوبارہ حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے سےپہلے آج صبح یہاں بی جے پی کے کارگذار جے پی نڈا سے ملاقات کی۔جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر ہوئی اس ملاقات کے وقت بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش بھی موجود تھے ۔ بعد میں تین آزاد رکن اسمبلی سوموير سانگوان، راکیش دولت آباد اور نین پال راوت بھی جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر پہنچے۔


 


ملاقات کے بعد ذرائع نے بتایا کہ تمام آزاد ارکان اسمبلی نے بی جے پی کو حمایت دینے کا فیصلہ کیاہے ۔ کارگذار صدر سے ملاقات کے پہلے منوہرلال کھٹرنے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ وہ پرامیدہیں کہ بی جے پی ہریانہ میں دوبارہ حکومت بنانے جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں وہ جلد ہی معلومات دیں گے ۔90 رکنی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے گزشتہ روز اعلان کردہ نتائج کے مطابق بی جے پی اکثریت حاصل نہیں کر سکی لیکن 40 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے ۔ کانگریس کو 31، جن نائک جنتا پارٹی کو 10 نشستیں، آزاد امیدواروں کو07، انڈین نیشنل لوک دل اور ہریانہ لوك ہت پارٹی کو 1۔1 سیٹ ملی ہے ۔  





سرسا سے انتخابات جیتنے والے عصمت دری کے ملزم ہریانہ لوك ہت پارٹی کے لیڈرگوپال کانڈا سے حمایت لینے کے معاملے پرسوالات کا منوہر لال کھٹر نے کوئی جواب نہیں دیا۔اس سے پہلے گزشتہ دیر رات پارٹی صدرامت شاہ،جے پی نڈا اور ہریانہ کے انچارج جنرل سکریٹری انیل جین نے دیررات ملاقات کرکے ہریانہ میں حکومت بنانے کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا تھا ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ منوہرلال کھٹر آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت کی تصدیق ہونے کے بعد گورنر کے سامنے دوبارہ حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے اور ایساامکان ہے کہ وہ دیوالی کے بعد حلف لیں گے ۔ دارالحکومت دہلی کے ہریانہ بھون اور چانکیہ پوری میں واقع ہریانہ ایوان میں ارکان اسمبلی کی گہما گہمی کا ماحول ہے۔

 



سرسا سے انتخابات جیتنے والے عصمت دری کے ملزم ہریانہ لوك ہت پارٹی کے لیڈرگوپال کانڈا۔(تصویر:نیوز18ہریانہ)۔
سرسا سے انتخابات جیتنے والے عصمت دری کے ملزم ہریانہ لوك ہت پارٹی کے لیڈرگوپال کانڈا۔(تصویر:نیوز18ہریانہ)۔


 
First published: Oct 25, 2019 02:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading