اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Gujarat Adhiveshan: امت شاہ نے کہا: سبھی انتخابی ریکارڈ توڑ کر گجرات میں بڑی اکثریت سے بنائیں گے سرکار

    Gujarat Adhiveshan: امت شاہ نے کہا: سبھی انتخابی ریکارڈ توڑ کر گجرات میں بڑی اکثریت سے بنائیں گے سرکار

    Gujarat Adhiveshan: امت شاہ نے کہا: سبھی انتخابی ریکارڈ توڑ کر گجرات میں بڑی اکثریت سے بنائیں گے سرکار

    News18 India’s Gujarat Adhiveshan: نیوز 18 انڈیا کے گجرات ادھیویشن میں نیٹ ورک 18 کے ایم ڈی اور گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ سپر ایکسکلوزیو انٹرویو میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات میں بی جے پی کی واضح اکثریت کے ساتھ سرکار بننے کا دعوی کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gujarat | Ahmadabad
    • Share this:
      احمد آباد: نیوز 18 انڈیا کے گجرات ادھیویشن میں نیٹ ورک 18 کے ایم ڈی اور گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ سپر ایکسکلوزیو انٹرویو میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات میں بی جے پی کی واضح اکثریت کے ساتھ سرکار بننے کا دعوی کیا ۔ امت شاہ نے کہا کہ ہم سبھی انتخابی ریکارڈ توڑ کر بڑی اکثریت کے ساتھ سرکار بنائیں گے ۔ ہم گجرات کے عوام کی امیدوں پر ہمیشہ کھرے اترے ہیں ۔

      بی جے پی کے چانکیہ کہے جانے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح طور پر کہا کہ گجرات میں بی جے پی متحد ہے ، یہاں کوئی من مٹاو نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار میں بھوپیندر پٹیل ہی وزیر اعلی بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مضبوط سرکار دے کر ایک محفوظ ، اچھی طرح سے ترقی یافتہ ، کلچرڈ اور تعلیم یافتہ گجرات بنانا چاہتے ہیں، جو ہم سالوں سے کررہے ہیں ۔

      گجرات الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے آنے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ گجرات نے کبھی کسی تیسری پارٹی کے کسنیپٹ کو قبول نہیں کیا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریوڑی پولیٹیکس اور بی جے پی کے انتخابی وعدوں کے درمیان فرق بتاتے ہوئے کہا کہ ووٹ کیلئے ریوڑی بانٹنا اور کسی کی زندگی کی سطح کو اٹھانے کیلئے ایک مرتبہ مدد دینا الگ الگ بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گھر ، بجلی ، بیت الخلا، گیس دینا ریوڑی بانٹنا نہیں ہے ۔

      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گھوٹالوں اور بدعنوانیوں کے سوال کو لے کر کانگریس پارٹی پر نشانہ سادھا اور کہا کہ 12 لاکھ کروڑ کے گھوٹالے کانگریس سرکار کے وقت میں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی کے اقتدار میں گھوٹالے گننے مشکل تھے، لیکن ہماری حکومت میں گھوٹالہ ملنا مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایسا انتظام کیا ہے کہ اب سشاسن چلتا رہے گا ۔

      یہ بھی پڑھئے: ایلون مسک نے کیا اعلان، صحیح شخص کی پہچان کرنا ہوگا آسان، فیک اکاونٹ پر کسا جائے گا شکنجہ


      یہ بھی پڑھئے: کشمیرپرنہرو کی 5غلطیاں ۔ حقیقی کہانی؟،پڑھیں مرکزی وزیرکرن ریجوجوکاتازہ مضمون



      اس سوال کے جواب میں کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کتنی سیٹیں ملیں گی؟ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہمارا ووٹ شیئر یقینی طور پر بڑھے گا ۔ سیٹ بھی بڑھیں گی ، بھاری اکثریت کے ساتھ سرکار بنائیں گے ۔ اب تک کی بیسٹ پرفارمنس ہوگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: