ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال میں لاک ڈاٶن پر ممتا حکومت اور گورنر ہاوس میں شروع ہوئی جنگ، اسمبلی انتخابات میں بھنانےکی کوشش کرے گی بی جے پی

کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ریاست بھر میں ہفتے میں دو دنوں کامکمل لاک ڈاٶن شوع کیا گیا ہے، لیکن کل 5 اگست کے لاک ڈاٶن پر بنگال میں سیاست تیز ہوگٸی ہے۔

  • Share this:
بنگال میں لاک ڈاٶن پر ممتا حکومت اور گورنر ہاوس میں شروع ہوئی جنگ، اسمبلی انتخابات میں بھنانےکی کوشش کرے گی بی جے پی
بنگال میں لاک ڈاٶن پر ممتا حکومت اور گورنر ہاوس میں شروع ہوئی جنگ

کولکاتا: کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ریاست بھر میں ہفتے میں دو دنوں کامکمل لاک ڈاٶن شوع کیا گیا ہے، لیکن  کل 5 اگست کے لاک ڈاٶن پر بنگال میں سیاست تیز ہوگٸی ہے۔ وزیر اعظم کے ہاتھوں ایودھیا میں رام مندر کی تمیر کے لٸے سنگ بنیاد رکھا گیا جبکہ بی جے پی کی جانب سے ملک بھر میں جشن کا اہتیمام کیا گیا، لیکن کولکاتا میں مکمل لاک ڈاٶن کے باعث اس طرح کی سرگرمیوں پرلگی روک سے بی جے پی نے ممتا حکومت کو جم کا نشانہ بنایا۔ ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹوٸٹ کرتے ہوٸے رام مندر کی تعمیر کے لٸے سنگ بنیاد پروگرام کو ملک کی تاریخ میں یادگار بتاتے ہوٸے راج بھون میں دیا جلا کر جشن منانے کا اعلان کیا تھا۔ وہیں ممتا حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔


 بی جے پی نے کل کے مکمل لاک ڈاٶن پر سوال اٹھاتے ہوٸے وزیر اعلی ممتا بنرجی پر ایک خاص طبقےکو خوش کرنے کا الزام لگایا۔

بی جے پی نے کل کے مکمل لاک ڈاٶن پر سوال اٹھاتے ہوٸے وزیر اعلی ممتا بنرجی پر ایک خاص طبقےکو خوش کرنے کا الزام لگایا۔


گورنر جگدیپ دھنکر نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی خاموشی کو افسوسناک بتایا۔ وہیں ممتا بنرجی نے بھی فوراً ٹوٸٹ کرکے آپسی اتحاد کو مضبوط بنانے اور سماج کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنےکی ضرورت پر زور دیا جبکہ کولکاتا شہر کے مخلف علاقوں میں بھومی پوجا کا انعقاد کیا گیا۔ تاہم اس کے ساتھ پولیس کا پہرہ بھی سخت نظر آیا۔


بی جے پی نے کل کے مکمل لاک ڈاٶن پر سوال اٹھاتے ہوٸے وزیر اعلی ممتا بنرجی پر ایک خاص طبقےکو خوش کرنے کا الزام لگایا۔ وہیں آنے والے اسمبلی الیکشن میں بھی اس معاملے میں ممتا حکومت کو گھیرنے کا اعلان کیا ہے۔ رام مندر کی تعمیر کےلٸے سنگ بنیاد تقریب کو گرچہ سیاست سے دور رکھنے پر زور دیا گیا ہے، لیکن جس طرح بنگال میں اس معاملے پر سیاست تیز ہوٸی ہے، ایسے میں آٸندہ سال بنگال میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں بھی اس کی بازگشت سناٸی دیتی رہے گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 06, 2020 12:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading