ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی میں ہی ہو نے لگی ہے تریپورہ کے وزیراعلیٰ کی مخالفت، بپلب ہٹاو، بی جے پی بچاو

تریپورہ (Tripura) کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر بپلب دیو (Biplab Deb) کے خلاف ان کی پارٹی میں ہی مخالفت کی آواز اٹھنے لگی ہے۔ اتوار کو ایک میٹنگ کے دوران بی جے پی (BJP) کارکنان نے اگرتلہ میں پارٹی کے اعلیٰ لیڈران کے سامنے ’بلب ہٹاو، بی جے پی بچاو’، جیسے نعرے لگائے

  • Share this:
بی جے پی میں ہی ہو نے لگی ہے تریپورہ کے وزیراعلیٰ کی مخالفت، بپلب ہٹاو، بی جے پی بچاو
بی جے پی میں ہی ہو نے لگی ہے تریپورہ کے وزیراعلیٰ کی مخالفت، بپلب ہٹاو، بی جے پی بچاو

نئی دہلی: تریپورہ (Tripura) کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر بپلب دیو (Biplab Deb) کے خلاف ان کی پارٹی میں ہی مخالفت کی آواز اٹھنے لگی ہے۔ اتوار کو ایک میٹنگ کے دوران بی جے پی (BJP) کارکنان نے اگرتلہ میں پارٹی کے اعلیٰ لیڈران کے سامنے ’بلب ہٹاو، بی جے پی بچاو’، جیسے نعرے لگائے۔ حالانکہ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور مرکزی نگراں (آبزرور) ونود کمار سونکر نے کہا ہے کہ پارٹی میں اس طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔


اگرتلہ پہنچے ونود کمار سونکر گیسٹ ہاوس میں پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ تبھی باہر کی طرف بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے، کہا جا رہا ہے کہ یہ پارٹی کے ہی کارکنان تھے۔ ان لوگوں نے وہاں بلب دیو کے خلاف نعرے بازی کی۔ تریپورہ میں وزیر اعلیٰ بپلب دیو کی قیادت میں بی جے پی اور آئی پی ایف ٹی اتحاد کی حکومت ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ان کی حکومت کے خلاف طویل وقت سے پارٹی میں ہی آواز اٹھ رہی ہے۔ اس کی وجہ اعلیٰ قیادت کو بتائی جارہی ہے۔


اس سے قبل بپلب دیو کی حکومت پر خطرے جیسے کئی خدشات بھی سامنے آچکے ہیں۔ اکتوبر میں ہی تریپورہ بی جے پی کے ناراض اراکین اسمبلی نے پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے جے پی نڈا سے ریاست میں خراب حکومت کے تئیں تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔ چار اراکین اسمبلی نے بھی تریپورہ میں سیاسی رسہ کشی سے متعلق پارٹی کو جانکاری دی تھی۔


بپلب دیو کو مسلسل سدیپ رائے برمن سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سدیپ نے کئی بار وزیر اعلیٰ بپلب دیو کی تنقید بھی کی ہے۔ جون میں سدیپ کو ریاست کے وزیر صحت کے عہدے سے ہٹایا بھی جا چکا ہے۔ انہیں ناراض لیڈروں کے گروپ کا لیڈر مانا جا رہا ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 07, 2020 01:23 PM IST