اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Karnataka:بی جے پی لیڈر کاتلوار-کلہاڑی سے قتل،دھرنے پر بیٹھے پارٹی کارکنوں نے کیا انصاف کا مطالبہ

    نیٹارو منگل کی رات اپنی دکان بند کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ ان پر کلہاڑیوں اور تلواروں سے حملہ بھی کیا گیا۔ جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    • Share this:
      بنگلورو: کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع میں نامعلوم حملہ آوروں نے بی جے پی یووا مورچہ کے کارکن پروین نیٹارو کا قتل کر دیا۔ نیٹارو بی جے پی یووا مورچہ کے ضلع سکریٹری تھے۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومائی نے بی جے پی لیڈر کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ جلد انصاف کیا جائے گا۔

      اسپتال لے جاتے ہوئی موت
      معلومات کے مطابق، نیٹارو منگل کی رات اپنی دکان بند کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ ان پر کلہاڑیوں اور تلواروں سے حملہ بھی کیا گیا۔ جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

      وزیراعلٰی نے ظاہر کیا دُکھ
      وزیر اعلی بسواراج بومائی نے ٹویٹ کیا کہ دکشن کنڑ ضلع سے ہماری پارٹی کے کارکن پروین نیٹارو کا وحشیانہ قتل قابل مذمت ہے۔ ایسے گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ پروین کی روح کو سکون ملے۔ ایشور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      جسم فروشی کےانٹرنیشنل کنکشن کا انکشاف، آن ڈیمانڈ فراہم کرائی جاتی ہیں ملکی-غیرملکی لڑکیاں

      یہ بھی پڑھیں:
      موٹاپے کے سبب ساس نے کی Body Shaming، تو بہو نے کر لی خودکشی

      سڑکوں پر بیٹھے کارکن
      اس درمیان، بیلاری پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پروین نیٹارو بیلاری میں ایک دکان چلاتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی یوا مورچہ کے کارکن پراوین نیٹارو کے قتل کے خلاف بی جے پی کے کئی لوگ رات میں ہی سڑکوں پر بیٹھ گئے ہیں۔ کارکنوں نے 'ہمیں انصاف چاہیے' کے نعرے لگائے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: