کرناٹک میں انتخابی ماحول اپنی انتہا پر پہنچ چکا ہے۔ سبھی پارٹیوں نے انتخابی تشہیر میں پوری طاقت جھونک رکھی ہے۔ پی ایم مودی سمیت کئی دیگر مرکزی وزرا، بی جے پی کے اسٹار کمپینرس، پارٹی امیدواروں کے لیے تشہیر میں مصروف ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی گزشتہ کئی دنوں سے کرناٹک میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔ اسی ضمن میں اتوار کو انہوں نے کہا کہ وہ کرناٹک کے لوگوں میں بہت جوش دیکھ رہے ہیں۔ انہیں بھروسہ ہے کہ لوگ ڈبل انجن والی سرکار بنانے کے لیے ووٹ کریں گے اور بی جے پی کو پھر سے ریاست کا اقتدار دلائیں گے۔ اس درمیان ، کہا جارہا ہے کہ بی جے پی کرناٹک اسمبلی کے لیے پیر کو اپنا انتخابی منشور جاری کرسکتی ہے۔
جے پی نڈا نے کہا کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ ریاست کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت کے کاموں سے خوش ہیں۔ وہ ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سب کچھ بی جے پی کے حق میں ہے۔ میں جہاں بھی جا رہا ہوں لوگ بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے بھی ہفتہ سے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ ریاست کے عوام یقینی طور پر اپنا آشیرواد دیں گے اور بی جے پی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:
اس سے پہلے، بی جے پی صدر جے پی نڈا نے داون گیرے میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی میں نڈا نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس جب بھی اقتدار میں آتی ہے، سماج میں دنگے بڑھ جاتے ہیں۔ ہماری حکومت ریاست کے غریبوںِ، کسانوں اور خواتین کی ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ ہم نے ریاست کی خواتین کو خودمختار بنایا ہے۔ جب بھی کانگریس اقتدار میں آتی ہے، وہ سماج میں فساد کو فروغ دیتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔