உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Chandigarh Mayor Election: بی جے پی کی سربجیت کور نے ماری بازی، AAP کا دعویٰ، داوں فیل

    بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کی سربجیت کور (Sarabjit Kaur) نے عام آدمی پارٹی (AAP) کی انجو کتیال کو شکست دے کر چندی گڑھ میئر عہدہ حاصل کرلیا ہے۔ میئر الیکشن کے لئے آج ہوئی ووٹنگ میں کل 28 ووٹ پڑے۔ بی جے پی امیدوار نے 14 ووٹ حاصل کرکے اپنا پرچم لہرا دیا۔ جبکہ عام آدمی پارٹی کی انجو کتیال کو 13 ووٹ کے ساتھ اکتفا کرنا پڑا۔

    • Share this:
      چنڈی گڑھ: بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کی سربجیت کور (Sarabjit Kaur) نے عام آدمی پارٹی (AAP) کی انجو کتیال کو شکست دے کر چندی گڑھ میئر عہدہ حاصل کرلیا ہے۔ میئر الیکشن کے لئے آج ہوئی ووٹنگ میں کل 28 ووٹ پڑے۔ بی جے پی امیدوار نے 14 ووٹ حاصل کرکے اپنا پرچم لہرا دیا۔ جبکہ عام آدمی پارٹی کی انجو کتیال کو 13 ووٹ کے ساتھ اکتفا کرنا پڑا۔ وہیں سربجیت کور کی جیت کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ کرن کھیر نے وکٹری کا سائن دکھاکر اپنی خوشی ظاہر کی ہے۔

      بہر حال آج صبح 11 بجے کونسلر ووٹنگ کے لئے میونسپل کارپوریشن کے لئے پہنچ گئے تھے۔ اس کے بعد میئر الیکشن کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ چندی گڑھ میئر الیکشن میں 35 ووٹ ڈالے جانے تھے، لیکن صرف 28 ووٹ ہی ڈالے گئے، کیونکہ میئر الیکشن کے دوران کانگریس کے سات کونسلر اور شرومنی اکالی دل کا ایک کونسلر ایوان سے ندارد رہا۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے 14 اور بی جے پی کے 13 کونسلروں کے علاوہ چندی گڑھ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کرن کھیر نے ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ کے بعد بی جے پی کی سربجیت کور کو چندی گڑھ کا نیا میئر اعلان کیا گیا۔ وہیں عام آدمی پارٹی کا ایک ووٹ غیر قانونی ہونے کے سبب میئر کا عہدہ جیتنے کا دعویٰ اور داوں فیل ہوگیا۔

      عام آدمی پارٹی کا ہنگامہ

      چندی گڑھ میئر عہدے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سربجیت کور کی جیت کے بعد عام آدمی پارٹی نے ہنگامہ کردیا ہے۔ پنچایت انتخابات میں 14 کونسلروں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری عام آدمی پارٹی نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ یہی نہیں، الیکشن کے بعد عام آدمی پارٹی کی کونسلر میئر کی کرسی کے پیچھے ہی دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ یہی نہیں، اس دوران ڈپٹی کمشنر ونے پرتاپ سنگھ کو میونسپل کارپوریشن کے اندر جانے سے روکنے کی بھی کوشش کی گئی، لیکن دھکا مکی کے درمیان وہ آخر کار اندر پہنچ ہی گئے۔ وہیں، میونسپل کارپوریشن کے اندر مارشل بھی بلائے گئے ہیں۔

      یہی نہیں، جیت کے بعد سربجیت کور کو میونسپل کارپریشن میں خطاب کرنا تھا، لیکن اس سے قبل ہی عام آدمی پارٹی کے کونسلروں نے مائیک کی تار نکال دی۔ حالانکہ بھاری بھرکم دھکا مکی کے درمیان انہوں نے خطاب کیا اور سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: