உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    'حیدرآباد سے بے لگام سانڈ جاتا ہے ، بی جے پی کی مدد کرتا ہے' ، اویسی کے بارے میں ایسا کیوں بولے راکیش ٹکیت، دیکھئے ویڈیو

    راکیش ٹکیت نے اشاروں میں اویسی کو بتایا 'بے لگام سانڈ'، کہا : باندھ کر رکھو، دیکھئے ویڈیو

    راکیش ٹکیت نے اشاروں میں اویسی کو بتایا 'بے لگام سانڈ'، کہا : باندھ کر رکھو، دیکھئے ویڈیو

    کسان آندولن کی برسی پر حیدرآباد کے دھرنا چوک پر ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے اویسی کو 'بے لگام سانڈ' کہہ کر بلایا ۔ حالانکہ انہوں نے کھلے طور پر اویسی کا نام نہیں لیا ۔

    • Share this:
      حیدرآباد : بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی پر نام لئے بغیر نشانہ سادھا ہے ۔ کسان آندولن کی برسی پر حیدرآباد کے دھرنا چوک پر ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے اویسی کو 'بے لگام سانڈ' کہہ کر بلایا ۔ حالانکہ انہوں نے کھلے طور پر اویسی کا نام نہیں لیا ۔

      پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ "وہ آپ کا جو ایک ناک والا سانڈ بی جے پی کی مدد کیلئے جو آپ نے بے لگام چھوڑ دیا ہے ، اس کو یہیں پر باندھ کر رکھو ، وہ ملک میں بی جے پی کی سب سے بڑی مدد کرتا ہے ، اس کو یہاں سے باہر مت جانے دو ، وہ بولتا کچھ اور ہے ، لیکن اس کا مقصد کچھ اور ہے ۔ اس کو یہیں باندھ کر رکھو ، اس کو حیدرآباد اور تلنگانہ سے باہر مت جانے دو ، وہ وہاں جائے گا تو بی جے پی کی مدد کرتا ہے ، یہ سارا ملک جانتا ہے ۔ ان کو روک کے رکھو ، وہ بے لگام سانڈ ہیں ۔ بیان کچھ اور دیتے ہیں ، توڑ پھوڑ کے کام کرتے ہیں ۔ دونوں اے اور بی ٹیم ہے ۔ ملک کے عوام اس بات جو جانتے ہیں" ۔



      پہلے کہا تھا چچا جان

      اس سے پہلے راکیش ٹکیت نے اویسی کو چچا جان کہہ کر بلایا تھا ۔ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے اویسی پر سی اے اے قانون کو رد کرنے کا مطالبہ کرنے پر پلٹ وار کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اویسی اور بی جے پی کے درمیان چچا بھتیجہ کا رشتہ ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: