ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: بی جے پی میں شروع ہوا الزام تراشی کا دور، سینئرلیڈرنے اجیت پوارکی حمایت پراٹھایا سوال

بی جے پی کے سینئرلیڈراورمہاراشٹرکےسابق وزیرایکناتھ کھڈسےنےاجیت پوارسے ہاتھ ملانے پربی جے پی اورسابق وزیراعلی دیویندرفڑنویس کوہدف تنقید بنایا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 27, 2019 11:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر: بی جے پی میں شروع ہوا الزام تراشی کا دور، سینئرلیڈرنے اجیت پوارکی حمایت پراٹھایا سوال
حلف لینےکےبعد دیویندرفڑنویس اور اجیت پوار کی فائل فوٹو

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اورمہاراشٹر کے سابق وزیرایکناتھ کھڈسے نے اجیت پوار سے ہاتھ ملانے پربی جے پی اور سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے اس فیصلہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے رہنماء زندگی بھر شفافیت اوربدعنوانی کے خلاف لڑتے رہے، اورچند لیڈران نے اجیت دادا پوار سے ہاتھ ملا کرسب کچھ کھو دیاہے۔ ایکناتھ کھڈسے نے مزید کہا کہ پارٹی نے اس بار انہیں اسمبلی الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیا وہ اس پر افسردہ ہیں،لیکن حالیہ فیصلے نے پارٹی کی امیج کو نقصان پہنچایا ہے۔


مہاراشٹر میں حکومت سازی کے باوجود کرسی گنوا دینے کے بعد بی جے پی میں سخت رسہ کشی ا ماحول ہے اور پارٹی کے چند سینئر رہنما اپنی ہی پارٹی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ کئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا اجیت پوار کے ساتھ ہاتھ ملانے کا فیصلہ درست نہیں تھا اور اس سے پارٹی کی شبیہ پر منفی اثر مرتب ہوئے ہیں۔

ایکناتھ کھڈسے نے کہاکہ انہوں نے اپنی زندگی کے 42 سال پارٹی کے لئے کام میں صرف کئے، پارٹی کو عروج پرلانےکےلئے بھی سخت محنت کی، اب جبکہ اچھا وقت آیا توانہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا، اس کی وجہ سے انہیں تکلیف پہنچی ہے، جس کا ملال انہیں آگے بھی رہے گا۔ لیکن میں پارٹی میں رہوں یا نہ رہوں، پارٹی اقتدارمیں آنی چاہئے تھی۔ انہوں نےاسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی ناقص کارکردگی پرسابق وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کوبھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہمارے وزیراعلیٰ کہتے تھےکہ اتحاد کو 220 سے زیادہ نشستیں ملیں گی، لیکن سیٹیں 160 ہی حاصل ہو پائیں۔ انہوں نےکہا کہ عوام نے الیکشن سے پہلےاوراس کے بعد جوکچھ دیکھا ہے، اس کے معنی وہ ضرورنکال لیں گے۔ دوسری جانب اجیت پوارسے ہاتھ ملانے کے سوال پرمہاراشٹرکے سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے کہا تھا کہ صحیح وقت آنےپروہ جواب دیں گے۔


 
First published: Nov 27, 2019 10:54 PM IST