گرداس پور: پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ، کم سے کم 16 افراد ہلاک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہیں اور راحت وبچاؤ کام جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری کی عمارت میں درجنوں مزدور دبے ہوئے ہیں۔

Sep 04, 2019 06:00 PM IST | Updated on: Sep 04, 2019 06:08 PM IST
گرداس پور: پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ، کم سے کم 16 افراد ہلاک

گروداس پور: پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ

پنجاب کے گرداس پور ضلع کے بٹالہ شہر میں جالندھر روڈ پر واقع پٹاخہ فیکٹری میں آج زبردست آگ لگنے سے کم سے کم 16 افراد کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ دھماکہ اس قدر زبردست تھا کہ جس کے اثر سے ارد گرد کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ فیکٹری شہر کے درمیان میں واقع ہے جس سے جان ومال کے نقصان کے اندیشوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہیں اور راحت وبچاؤ کام جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری کی عمارت میں درجنوں مزدور دبے ہوئے ہیں۔

Loading...

Loading...