ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکہ کے الزام پر ہندوستان نے پاکستان کو لگائی پھٹکار، کہی یہ بڑی بات

وزارت خارجہ نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ماسٹرمائنڈ حافظ سعید کے گھر کے باہر ہوئے دھماکے سے اس کو کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا کام ہی ہندوستان کے خلاف غلط تشہیر کرنا ہے اور وہ یہ کر رہا ہے۔

  • Share this:
حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکہ کے الزام پر ہندوستان نے پاکستان کو لگائی پھٹکار، کہی یہ بڑی بات
پاکستان نے لاہور میں دہشت گرد سرغنہ حافظ سعید کے گھر کے باہر ہوئے بم دھماکہ کرانے کا ایک مرتبہ پھر سے ہندوستان پر الزام لگایا تھا ۔

نئی دہلی : ہندوستان نے جمعرات کو پاکستان کے جھوٹے الزامات پر دو ٹوک جواب دیا ہے ۔ دراصل وزارت خارجہ نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ماسٹرمائنڈ حافظ سعید کے گھر کے باہر ہوئے دھماکے سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ وزیر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا کام ہی ہندوستان کے خلاف غلط تشہیر کرنا ہے اور وہ یہ کر رہا ہے ۔


وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ پاکستان کے لئے ہندوستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پاکستان کو چاہئے کہ وہ اپنے گھر کے اندر لا اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے پر توجہ دے اور اپنی سرزمین سے پھیلنے والی دہشت گردی کے خلاف قابل اعتماد اور قابل تصدیق کارروائی کرے جہاں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں ملتی ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے پاکستان کے کردار سے عالمی برادری بخوبی واقف ہے۔ اس بات کا اعتراف خود پاکستان کی قیادت نے بھی اسامہ بن لادن کی شہادت کی شان میں کرتے ہوئے کیا ہے۔


بتادیں کہ حال ہی میں پاکستان نے لاہور میں دہشت گرد سرغنہ حافظ سعید کے گھر کے باہر ہوئے بم دھماکہ کرانے کا ایک مرتبہ پھر سے ہندوستان پر الزام لگایا تھا ۔ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے گزشتہ اتوار کو الزام لگایا تھا کہ 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹرمائنڈ اور ممنوعہ جماعت الدعوۃ کے سرغنہ حافظ سعید کے گھر کے باہر ہوئے طاقتور بم دھماکہ کے پیچھے ایک ہندوستانی شہری کا ہاتھ تھا ۔

افغانستان کے حالات پر گہری نظر

افغانستان کی صورتحال اور ہندوستانی سفارتی مشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ کابل میں ہندوستانی سفارت خانہ اور قندھارو مزار شریف میں قونصل خانے کام کر رہے ہیں۔ ہم افغانستان کی بگڑتی ہوئی سیکورٹی کی صورتحال اور وہاں موجود ہندوستانی شہریوں کی سلامتی پر اس کے اثرات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور ہمارا جواب اسی کے مطابق ہوگا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 08, 2021 11:58 PM IST