تکنیکی خرابی کے سبب بلیو لائن میٹرو روٹ متاثر، مسافروں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آر سی) کے ذرائع نے بتایا کہ بلیو لائن پر اترپردیش کے ویشالی- دہلی کے دوارکا کے درمیان میٹرو سروس تکنیکی خرابی کی وجہ سے متاثر ہوئی۔

Nov 02, 2019 11:13 AM IST | Updated on: Nov 02, 2019 11:13 AM IST
تکنیکی خرابی کے سبب بلیو لائن میٹرو روٹ متاثر، مسافروں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا

فائل فوٹو

نئی دہلی / ویشالی۔  دہلی میٹرو میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہفتہ کی صبح کی سروس میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے اپنے اپنے دفتروں کو جانے والے لوگوں سمیت تمام مسافروں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آر سی) کے ذرائع نے بتایا کہ بلیو لائن پر اترپردیش کے ویشالی- دہلی کے دوارکا کے درمیان میٹرو سروس تکنیکی خرابی کی وجہ سے متاثر ہوئی۔ خامیوں کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

تکنیکی خرابی کی وجہ سے ویشالی سے دوارکا کے درمیان چلنے والے میٹرو ٹرین کافی دیر تک رک رک کر چل رہی تھی اور جمنا بینک میں مسافروں سے ٹرین خالی کرنے کو کہا گیا اور کم از کم دو میٹرو کے مسافروں کو نوئیڈا سٹی سے دوارکا آنے والی ٹرین پر سوار ہونے کا مشورہ دیا گیا۔ اس کے بعد مسافروں نے ٹرین بدل کر آگے کا سفر شروع کیا۔ اس میں مسافروں کے ایک گھنٹے کا وقت برباد ہو گیا۔

Loading...

میٹرو ریل کے انجینئرز ٹریفک بحال کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

Loading...