ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

 کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے پر پرائیویٹ اسپتالوں کو بی ایم سی کا فرمان

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے پر پرائیویٹ اسپتالوں کو بی ایم سی نے فرمان جاری کیا ہے۔ تمام کورونا مریضوں کے لئے آئی سی یو میں 80 فیصد بیڈریزرو رکھنے کا حکم دیا ہے۔

  • Share this:
 کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے پر پرائیویٹ اسپتالوں کو بی ایم سی کا فرمان
کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے پر پرائیویٹ اسپتالوں کو بی ایم سی نے فرمان جاری کیا ہے۔ تمام کورونا مریضوں کے لئے آئی سی یو میں 80 فیصد بیڈریزرو رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ممبئی: کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے پر پرائیویٹ اسپتالوں کو بی ایم سی نے فرمان جاری کیا ہے۔ تمام کورونا مریضوں کے لئے آئی سی یو میں 80 فیصد بیڈریزرو رکھنے کا حکم دیا ہے۔ پرائیویٹ اسپتال کو ریاستی حکومت کی جانب سے طے شدہ فیس وصول کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بی ایم سی نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں تاکہ اسپتالوں میں بیڈ کی کمی نہ ہو۔ اس کے لئے پرائیویٹ اسپتالوں کو 80 فیصد بیڈ اور تمام آئی سی یو بیڈ کورونا مریضوں کے لئے ریزرو رکھنے کی ہدایت دی ہے۔


بی ایم سی کمشنر آئی ایس چہل نے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں حکومت اور بی ایم سی اسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی اسپتالوں اور نرسنگ ہوم کو مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ میونسپل کمشرنے تمام اسپتالوں ، ان کی آکسیجن فراہمی اور وینٹیلیٹروں کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے کہا ہے۔ نیز پی پی ای کٹس ، ماسک اور وی ٹی ایم کٹس  بھر پور تعداد میں جمع کر لیں تاکہ ضرورت پڑنے پر اس کی کم نہ ہو۔ چہل نے ہدایت دی ہے کہ پرائیویٹ اسپتال کورونا مریضوں کو وارڈ وار روم کی منظوری کے بعد ہی داخل کیا جائے۔


 بی ایم سی کمشنر آئی ایس چہل نے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں حکومت اور بی ایم سی اسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی اسپتالوں اور نرسنگ ہوم کو مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

بی ایم سی کمشنر آئی ایس چہل نے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں حکومت اور بی ایم سی اسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی اسپتالوں اور نرسنگ ہوم کو مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔وارڈ افسران کو کورونا مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کروانے اور ان کے لئے بستروں کی دستیابی کا فیصلہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مخصوص حالات میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹر اور چیف کوآرڈینیٹر پرائیویٹ  اسپتال کی ہدایت پر مریضوں کو داخل کیا جائے گا۔ بی ایم سی نوڈل آفیسر تمام اسپتالوں سے رابطہ کیلئے 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے۔

کمشنرنے تمام وارڈوں کے اسسٹنٹ کمشنرکو ہدایت دی ہےکہ وہ اپنے وارڈ کے تحت واقع نجی اسپتالوں پر نگاہ رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسپتال کے منیجر وارڈ وار روم کے ذریعے مریضوں کو بھرتی کررہے ہیں یانہیں۔ اتنا ہی نہیں اس نگرانی کے لئے اساتذہ یا دیگر عملہ کو بھی اس کام کے لئے مقررکیا جائے۔  تمام پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈائرکٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے لئے نوڈل افسران کی تقرری کریں۔ ان نوڈل آفیسروں کی تعداد کو مقامی وارڈ وار روم میں تعینات کریں تاکہ بی ایم سی وقتاً فوقتاً ضروری معلومات حاصل کرسکے۔

بھانڈوپ میں کووڈ اسپتال سن رائزر میں آتشزدگی کے سبب 9 مریضو ں کی موت ہو چکی ہے۔ اس آگ میں اسپتال میں نصب فائرفائفنگ ڈیوائسز کے کام نہ کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کمشنر نے تمام  پرائیویٹ کووڈ اسپتالوں کو اسٹرکچرل اسٹیبلیٹی کی جانچ کرنے اور فائر آڈٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بی ایم سی کمشنر نے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ اگر وہ بغیر علامت والے کورونا مریضوں کو بھرتی کیا ہے، تو وہ فوری طورپر انہیں ڈسچارچ کریں، تاکہ کووڈ کے سنگین مریضوں فوری طور پر بیڈ مل سکے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 30, 2021 07:44 PM IST