اپنا ضلع منتخب کریں۔

    News18- Byju's Young Genius: آٹھ سال میں تھامی رائفل، 2 سال میں ہی بنے سب سے کم عمر کے شوٹنگ چمپئن

    آٹھ سال میں تھامی رائفل، 2 سال میں ہی بنے سب سے کم عمر کے شوٹنگ چمپئن

    آٹھ سال میں تھامی رائفل، 2 سال میں ہی بنے سب سے کم عمر کے شوٹنگ چمپئن

    News18- Byju's Young Genius: سال 2019 میں ابھنیو شا نے جب کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، تب ان کی عمر محض 10 سال تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کامیابی عمر کی محتاج نہیں ہوتی۔ کچھ شاندار اور غضب کی صلاحیت کے مالک بچے اس بات کو ثابت بھی کرچکے ہیں۔ 12 سال کے بچے نے ایسا ہی کارنامہ انجام دیا ہے۔ دراصل، نوجوان شوٹر ابھنیو شا کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں سب سے کم عمر کے گولڈ میڈلسٹ بنے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی 27 مئی 2019 کو ’من کی بات‘ پروگرام میں ابھنیو کی حصولیابی کو سراہا تھا۔ سال 2019 میں ہی ابھنیو نے دہلی میں منعقد XII SSS سیٹھ میموریل ماسٹرس چمپئن شپ، 2019 میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ News18 Byju's Young Genius میں ابھنیو ساو کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

      News18 Byju's Young Genius شو میں ابھنیو کے والدین بھی شامل ہوئے۔ ابھنیو نے بچپن میں ہی کھیل کے تئیں اپنی فیملی کی جدوجہد اور اپنے والد کے خواب کو دیکھا۔ ابھنیو کے والد روپیش بھی ایک شوٹر ہیں۔ انہوں نے ملک کے واحد اولمپک میڈل فاتح شوٹر ابھنیو بندرا کے نام پر اپنے بیٹے کا نام ابھنیو رکھا تھا۔ سال 2019 میں ابھنیو ساو نے جب کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، تب ان کی عمر محض 10 سال تھی۔

      گولڈ میڈلسٹ ابھنیو ساو نے کہا، ’جب میں 8 سال کا تھا، تب میں نے رائفل شوٹنگ کھیل میں انٹری لی اور اپنے والد کی نگرانی میں پریکٹس شروع کی۔ میں نے شوٹنگ کے سب سے اہم حصے پر دھیان دیا اور میں مستقل یوگا کا پریکٹس کرتا ہوں۔ تاکہ میرا دماغ خاموش رہے۔ میرا ہدف اولمپک میں ہندوستان کی نمائندگی کرنا اور گولڈ میڈل جیتا ہے‘۔

      بائیجوس ینگ جینیئس، نیٹ ورک 18 کی نئی پہل جس میں ناظرین کے سامنے پورے ملک کے ہنر مند بچوں کو لایا جا رہا ہے۔ 30 جنوری کو نشر ہوئے ایپیسوڈ میں شائقین پانچویں کلاس میں پڑھنے والے کوڈنگ ماسٹر انوبرت سرکار سے روبرو ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے 23 جنوری کو شائع ہوئے ایپیسوڈ میں ناظرین نے ننہی پیلینٹولوجسٹ اشوتا بیجو اور ایتھلیٹ پوجا بشنوئی کو دیکھا تھا۔ وہیں شروعاتی ایپیسوڈ میں پیانو ماسٹر لیڈین نادسورم اور ہیومن ایٹلس کہی جانے والی میگھالی مالیوکا (Meghali Malabika) سے روبرو ہوچکے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: