ہیلو، 30 اپریل کو مار دوں گا، سلمان خان کو پھر ملی جان سے مارنے کی دھمکی، پکڑا گیا 'راکی بھائی'

Youtube Video

بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان کو پیر کی رات ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ معلومات کے مطابق، پولیس نے نابالغ کو شاہ پور سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسے ممبئی لا رہی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بالی ووڈ اداکار سلمان خان (Salman Khan) کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان کو پیر کی رات ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں راجستھان کے جودھ پور سے کسی 'راکی بھائی' کا فون آیا تھا۔ اب اس معاملے میں ممبئی پولیس نے ایک نابالغ کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کال راجستھان کے شاہ پور سے ایک 16 سالہ لڑکے نے کی تھی۔

    معلومات کے مطابق، پولیس نے نابالغ کو شاہ پور سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسے ممبئی لا رہی ہے۔ لیکن اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کال کیوں کی گئی۔

    اے این آئی کی ایک رپورٹ میں ممبئی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ کنٹرول روم کو کل ایک کال موصول ہوئی تھی، جس میں راجستھان کے جودھ پور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی شناخت راکی ​​بھائی کے طور پر کرتے ہوئے 30 اپریل کو اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے ایک نابالغ لڑکے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اسے تھانے سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد نابالغ لڑکے کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    اہم بات یہ ہے کہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر ان کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی۔ اس سے قبل سلمان خان کو چند ہفتے قبل ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ اس کے بعد ان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ حال ہی میں انہوں نے نشان کمپنی سے بلٹ پروف صلاحیتوں والی 7 سیٹر SUV خریدی ہے۔

    فرضی ڈاکٹر بن کر اسپتال کے وارڈ میں گھسا شخص، لڑکی کے ساتھ کرنے لگا گندی حرکت اور پھر۔۔۔

    رنکو سنگھ کے چھکوں کی دیوانی ہوئی ایڈلٹ اسٹار، شیئر کر ڈالی یہ تصویر اور۔۔۔

    سلمان خان کو بدنام زمانہ گینگسٹر گولڈی برار کی جانب سے ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی، جو کہ مبینہ طور پر پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسی والا کے گزشتہ سال مئی میں قتل میں ملوث تھا۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے علاوہ ممبئی پولیس نے گولڈی برار اور روہت برار کے خلاف بھی اداکار کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: