صدر جمہوریہ سے ناراض ہوئے فلم ادا کار، نیشنل فلم ایوارڈ کے بائیکاٹ کی دھمکی
آج تین مارچ دوپہر دہلی واقع وگیان بھون میں نیشنل فلم ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیاجانا ہے۔ اس دوران سنمیما کےمختلف علاقوں سے کل 140 اداکاروں کو ایوارڈ دیاجائے گا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 03, 2018 12:13 PM IST

آج تین مارچ دوپہر دہلی واقع وگیان بھون میں نیشنل فلم ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیاجانا ہے۔ اس دوران سنمیما کےمختلف علاقوں سے کل 140 اداکاروں کو ایوارڈ دیاجائے گا۔
نئی دہلی: آج تین مارچ دوپہر دہلی واقع وگیان بھون میں نیشنل فلم ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیاجانا ہے۔ اس دوران سنیما کےمختلف علاقوں سے کل 140 اداکاروں کو ایوارڈ دیاجائے گا۔ حالانکہ اس سے ایک دن پہلے ہی بیشتر قومی فلم ایوارڈ فاتحین اس تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
دی پرنٹ کی رپورٹ کے مطابق نیشنل فلم ایوارڈس کی ڈریس ریہرسل کے دوران فاتحین کو اطلاع ملی کہ تقریب میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند صرف ایک گھنٹے کے لئے ہی شامل ہوں گے۔ اس دوران وہ صرف 11 فاتحین کو ہی ایوارڈ دے سکیں گے، اس اطلاع کی مخالفت میں ہی دیگر ادارکاروں نے ایوارڈ تقریب میں شامل نہ ہونے کافیصلہ کیاہے۔
روایتی طور پر صدر جمہوریہ ہرایوارڈ یافتگان کو خود یہ اعزاز دیتے ہیں۔ اسی کے درمیان ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے دیگر ادا کاروں کا یہاں تک کہنا ہے کہ گزشتہ سال صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے بھی ہر ایک ایوارڈ یافتگان کو کو انعامات دیئے تھے۔ ابتک امنے آئی رپورٹ کے مطابق صدر جمہوریہ کووند صرف 11 ایوارڈ فاتحین کو انعام دیں گے، اس کے بعد دیگر ایوارڈ وزیر اطلاعات ونشریات اسمرتی ایرانی کے ذریعہ دیئے جائیں گے۔