کشمیری لڑکیوں سے شادی کرنے اورزمین خریدنے کی بات کرنے والوں کو بالی ووڈ اداکارہ نےکیا ٹرول

اداکارہ بدیتا باد نے ان لوگوں پرتنقید کی ہے جواب کشمیرمیں پلاٹ خریدنے اورکشمیری لڑکیوں سے شادی کرنے کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے یکے بعد دیگرے تین ٹوئٹ کئے۔

Aug 11, 2019 07:18 PM IST | Updated on: Aug 11, 2019 07:34 PM IST
کشمیری لڑکیوں سے شادی کرنے اورزمین خریدنے کی بات کرنے والوں کو بالی ووڈ اداکارہ نےکیا ٹرول

کشمیری لڑکیوں سے شادی کرنے اورزمین خریدنے کی بات کرنے والوں کو بالی ووڈ اداکارہ نےکیا ٹرول

آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد سے چاروں طرف الگ الگ ردعمل دیکھنے کومل رہا ہے۔ سوشل میڈیا پرمیمس وائرل ہیں۔ وہیں بالی ووڈ سے بھی سیلیبس الگ الگ طرح سے اپنی خوشی ظاہر کررہے ہیں۔ اس درمیان بالی ووڈ اداکارہ بدیتا باغ نےان لوگوں پرنشانہ سادھا ہے جواب کشمیرمیں پلاٹ (زمین) لینے کی بات کررہے ہیں۔ بدیتا باغ نے یکے بعد دیگرے تین ٹوئٹ کئے ہیں۔

Loading...

سب سے پہلے بدیتا باغ نے9 اگست یعنی جمعہکوٹوئٹ کیا۔ اس میں انہوں نےلکھا 'کشمیری سیب خریدنے کی اوقات نہیں ہے، کرنے چلے کشمیری لڑکی سے شادی۔ اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پربدیتا کی ٹرولنگ شروع ہوگئی۔ اس کے بعد 10 اگست کوانہوں نے لکھا 'ایک کشمیرسیب کی قیمت سن کرایک درجن کیلا خریدنے والوں... میرے ٹوئٹ سے تم لوگوں کو  کشمیری مرچی لگی ہے کیا؟ مجھے ٹرول مت کرو'۔  

اپنے دوسرے ٹوئٹ کے بعد بدیتا باغ نے لکھا 'کشمیرمیں وہ بھی لینے کی سوچ رہے ہیں پلاٹ، نیٹ چلانے تک کولیتے جومیرا ہاٹ اسپاٹ'۔ بدیتا کے ان ٹوئٹس پرالگ الگ ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تاہم اتنا واضح ہے کہ بدیتا نے بھی اس معاملے پربغیرسوچے سمجھے بولنے والوں کی اچھی طرح سے کلاس لگا دی ہے۔

Loading...