نئی دہلی: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کرسمس کی تقریب میں اگستیہ نندا کے ساتھ نظر آئی تھیں ۔ دونوں میچنگ ڈریس پہنے ہوئے نظر آئے تھے ۔ کرسمس کی تقریبات کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو فینس کو لگا کہ سہانا خان اور اگستیہ نندا کے درمیان کوئی کھچڑی پک رہی ہے۔ اب تازہ ترین رپورٹس بھی ان کے ریلیشن شپ میں ہونے کی تصدیق کر رہی ہیں ۔
سہانا اور اگستیہ دونوں زویا اختر کی فلم 'دی آرچیز' سے ڈیبیو کریں گے۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ اگستیہ نے سہانا کے ساتھ اپنے افیئر کا اعتراف کر لیا ہے۔ جب اگستیہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس پارٹی میں پہنچے تھے تو انہوں نے اپنی بہن اور ماں کو سہانا خان سے ملوایا تھا اور انہیں اپنا پارٹنر بتایا تھا ۔ اس وقت فوٹوگرافر وائرل بھیانی نے سہانا اور اگستیہ کی کئی دلچسپ تصاویر شیئر کی تھیں، جنہیں دیکھ کر فینس کو لگا کہ وہ ڈیٹنگ کر رہے ہیں ۔
اگستیہ نندا اور سہانا خان کو کرسمس پارٹی میں دیکھا گیا تھا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شویتا بچن بیٹے اگستیہ کے سہانا خان کے ساتھ ریلیشن شپ سے خوش ہیں، کیونکہ وہ سہانا کو کافی پسند کرتی ہیں۔ سہانا اور اگستیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آتی رہی ہیں، جس میں دونوں ایک ساتھ انجوائے کرتے نظر آتے ہیں۔
بتا دیں کہ اگستیہ نندا امیتابھ بچن کے ناتی ہیں، جو کچھ حد تک اپنے ماموں ابھیشیک بچن کی طرح نظر آتے ہیں۔ سہانا خان اور اگستیہ دونوں کی عمر 22 سال ہے اور وہ اداکاری کو اپنا کریئر بنانا چاہتے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔