ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Drugs Case: مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے داماد کو این سی بی کا نوٹس

ممبئی میں 200 کلو ڈرگس ضبط کرنے کے معاملے میں کابینی وزیر نواب ملک (Nawab Malik) کے داماد سمیر خان (Sameer Khan) کو نارکوٹسک کنٹرول بیورو (NCB) کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

  • Share this:
Drugs Case: مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے داماد کو این سی بی کا نوٹس
Drugs Case: مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے داماد کو این سی بی کا نوٹس

ممبئی: بالی ووڈ میں ڈرگس کنکشن معاملے (Bollywood Drugs Case) میں اب مہاراشٹر حکومت میں وزیر نواب ملک (Nawab Malik) کے رشتہ دار کا نام سامنے آیا ہے۔ ڈرگس معاملے کی جانچ کر رہی نارکوٹکس بیورو (این سی بی) نے ادھو ٹھاکرے حکومت میں کابینہ وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر نواب ملک کے داماد سمیر خان (Sameer Khan) کو نوٹس بھیجا ہے اور پوچھ گچھ کے لئے دفتر بلایا ہے۔ نواب ملک کی بیٹی نیلوفر کے ساتھ سمیر خان کی شادی ہوئی ہے۔


ممبئی میں 200 کلو ڈرگس ضبط کرنے کے معاملے میں سمیر خان کو نارکوٹسک کنٹرول بیورو (این سی بی) کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ کابینی وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے۔ این سی بی ذرائع کے مطابق، سمیر خان اور ڈرگس پیڈلر کرن سجنانی کے درمیان 20 ہزار روپئے کی لین دین ہوئی تھی۔ ڈرگس معاملے میں بالی ووڈ سے لے کر ٹی وی فنکاروں تک این سی بی نے شکنجہ کسا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ سے لے کر کامیڈی فنکاروں تک کی گرفتاری ہوئی ہے۔ ڈرگس کاروباری ہوں یا استعمال کرنے والے سبھی سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ مہاراشٹر سے باہر نکلیں تو تازہ معاملہ میں کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں این سی بی کی ٹیم نے سابق وزیر کے بیٹے کو ڈرگس معاملے میں گرفتار کیا تھا۔


جے ڈی یو لیڈر اور سابق وزیر کے بیٹے کی گرفتاری


جنوبی ہندوستان کے ہائی پروفائل معاملے میں کرناٹک کے سابق وزیر آنجہانی جیوا راج الوا (Jeevaraj Alva) کے بیٹے آدتیہ الوا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ این سی بی (NCB) افسران نے ڈرگس پیڈلرس کے نیٹ ورک پر زبردسٹ چوٹ کی ہے۔ وہیں نشے کے سپلائرس اور پارٹی آرگنائزروں پر بھی شکنجہ کسا ہے۔ آدتیہ الوا پانچ ماہ سے فرار تھا، جسے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔

سشانت سنگھ کے ڈریم پروجیکٹ کے اسسٹنگ ڈائریکٹر کی تلاش

گزشتہ سال جون میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے معاملے ڈرگس اینگل کی جانچ کر رہے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو اب ان کے سابقہ ڈریم پروجیکٹ کے اسسٹنگ ڈائریکٹر رشی کیش پوار کی تلاش ہے۔ اینٹی ڈرگس ایجنسی کو شک ہے کہ رشی کیش پوار کا ہاتھ سشانت سنگھ راجپوت کو ڈرگس سپلائی کرنے میں ہے۔ ایجنسی کو رشی کیش پوار کے گھر کی تلاشی کے دوران ان کے لیپ ٹاپ میں کچھ مشکوک انٹری ملی تھی، جس کے بعد این سی بی نے انہیں سمن بھیج کر پیش ہونے کے لئے کہا تھا، لیکن رشی کیش پوار نہیں آئے۔ پوار کی پیشگی ضمانت عرضی خارج ہوچکی ہے، اس لئے اب این سی بی ان کی تلاش کر رہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 13, 2021 02:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading