ممبئی: فلم پروڈیوسر کمل کشور مشرا کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پروڈیوسر کے خلاف ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ ان پر اپنی بیوی کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں فلم پروڈیوسر کو ممبئی پولیس نے کل رات گرفتار کیا تھا۔ آج پروڈیوسر کو ممبئی کی اندھیری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پروڈیوسر پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو مارنے کی کوشش کی۔
پروڈیوسر کمل کشور مشرا پر الزام ہے کہ فلمساز نے پہلے اپنی بیوی کو گاڑی سے ٹکر ماری اور پھر ان پر گاڑی کو چڑھا دیا۔ اس حملے میں پروڈیوسر کی اہلیہ کو بھی کئی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ پروڈیوسر کی بیوی نے اس پورے معاملے کی شکایت درج کرائی ہے۔ پورے معاملے میں لمبی پوچھ گچھ کے بعد امبولی پولیس نے فلم پروڈیوسر کمل کشور مشرا کو گرفتار کیا ہے۔
دراصل کمل کی بیوی نے انہیں دوسری خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا تھا جس کے بعد پروڈیوسر نے اس پورے واقعے کو انجام دیا۔ بدھ کو اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے کہا تھا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کمل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ویڈیو میں کمل کی بیوی کو زمین پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فلم ساز کشور مشرا نے بیوی کو کار سے کچلا، CCTV میں قید ہوئی دناک واردات'بھوتیاپا'، 'دیہاٹی ڈسکو' جیسی فلمیں بنانے والے فلمساز کمل کشور مشرا پر اپنی بیوی کو گاڑی سے کچلنے کا الزام ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ دراصل بیوی نے کمال کو دوسری عورت کے ساتھ پکڑا تھا جس کے بعد یہ حادثہ ہوا۔ پولیس نے بدھ کو کہا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کمال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ویڈیو میں کمال کی اہلیہ کو زمین پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ 19 اکتوبر کو مغربی اندھیری میں ایک رہائشی عمارت کے پارکنگ ایریا میں پیش آیا۔
یہ کرشمہ نہیں تو اور کیا ہے؟ 7ماہ سے اسپتال میں بے ہوش پڑی خاتون نے دیا بچی کو جنمنیوز ایجنسی اے این آئی نے اس واقعہ کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون پارکنگ ایریا میں گاڑی کے ڈرائیور کو روکتی ہے۔ لیکن وہ نہیں رکتا اور اسے گاڑی سے پہلے مارتا ہے۔ عورت گرجاتی ہے اور پھر گاڑی کا اگلا حصہ اس پر ٹکرا جاتا ہے۔ اس میں ایک شخص دوڑتا ہوا آتا ہے اور خاتون کو گاڑی کے نیچے سے نکالتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔