ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

قانون ساز کونسل کے لئے ارمیلا ماتونڈکر کےنام پرادھو ٹھاکرے لیں گے فیصلہ: سنجے راوت

شیو سینا لیڈر سنجے راوت (Sanjay Raut) نےکہا کہ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر (Urmila Matondkar) کو قانون ساز کونسل (Legislative Council) میں نامزد کرنے کے بارے میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) فیصلہ کریں گے۔

  • Share this:
قانون ساز کونسل کے لئے ارمیلا ماتونڈکر کےنام پرادھو ٹھاکرے لیں گے فیصلہ: سنجے راوت
قانون ساز کونسل کے لئے ارمیلا ماتونڈکر کےنام پرادھو ٹھاکرے لیں گے فیصلہ: سنجے راوت

ممبئی: مہاراشٹر حکومت کی طرف سے اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر (Urmila Matondkar) کو قانون ساز کونسل (Legislative Council) میں نامزد کرنے کی سفارش سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر شیو سینا نے بریک لگا دیا ہے۔ شیو سینا لیڈر سنجے راوت (Sanjay Raut) نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) اس بارے میں فیصلہ لیں گے۔

گورنر کوٹے سے 12 امیدواروں کو ریاست کی قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کیا جانا ہے۔ اس پر مہاراشٹر کابینہ نے گورنر کو امیدواروں کے نام بھیجنے پر تبادلہ خیال کیا ہے، جس کے ایک دن بعد سنجے راوت کا یہ بیان آیا ہے۔

جون میں خالی ہوئی ہیں 12 سیٹیں

ارمیلا ماتونڈکر کے نام کی چرچا سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سنجے راوت نے صحافیوں سے کہا، ’میں نے بھی ان قیاس آرائیوں کے بارے میں سنا ہے کہ حکومت ارمیلا ماتونڈکر کو قانون ساز کونسل کے لئے نامزد کرے گی۔ یہ ریاست کے کابینہ کا استحقاق ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اس پر فیصلہ لینے کے لئے مجاز ہیں’۔ مہاراشٹر کی قانون ساز کونسل کی 12 سیٹیں اس سال جون میں خالی ہوئی ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 171 کے تحت گورنر ادب، آرٹ، سائنس، کوآپریٹو تحریک اور سماجی خدمات سے متعلق 12 شخصیات کو ریاست کی قانون ساز کونسل کے لئے نامزد کرسکتے ہیں۔ شیو سینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس گورنر سے چار چار ناموں کی سفارش کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں سنجے راوت نے صحافیوں سے کہا، ’میں نے بھی ان قیاس آرائیوں کے بارے میں سنا ہے کہ حکومت ارمیلا ماتونڈکر کو قانون ساز کونسل کے لئے نامزد کرے گی۔ یہ ریاست کے کابینہ کا استحقاق ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اس پر فیصلہ لینے کے لئے مجاز ہیں’۔

ان ناموں پر ہورہی ہے قیاس آرائی

اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے علاوہ مراٹھی اداکار اور شیو سینا لیڈر آدیش بانڈیکر، گلوکار آنند شندے، بی جے پی چھوڑ کر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے ایکناتھ کھڑسے اور کسان لیڈر راجو شیٹی کے ناموں پر قیاس آرائی کی جارہی ہے۔ واضح رہےکہ ارمیلا ماتونڈکر نے 2019 میں کانگریس کے ٹکٹ پر شمال ممبئی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا، جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حالانکہ بعد میں ممبئی کانگریس کے طریقہ کار سے ناراض ہوکر انہوں نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 31, 2020 04:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading