جموں وکشمیرمیں پابندی: ارملا ماتونڈ کربولیں، شوہر 22 دنوں سے اہل خانہ سے نہیں کر پائیں بات

ارملا نے کہا "میرے ساس۔سسر وہاں رہتے ہیں۔ دونوں کو شوگر اور ہائی بلڈ پریشر ہے۔ آج 22واں دن ہے نہ تو میں اور نہ میرے شوہر ان سے بات کر پائیں ہیں۔ ہمیں کوئی اندازہ نہیں ہے کہ ان کے پاس گھر میں دوائیں ہیں یا نہیں'۔ ارملا ماتونڈکر نے یہاں صحافیوں سے کہا، "سوال صرف آرٹیکل 370 ہٹانے کا نہیں ہے۔ یہ غیر انسانی طریقے سے کیا گیا"۔

Aug 30, 2019 01:16 PM IST | Updated on: Aug 30, 2019 01:16 PM IST
جموں وکشمیرمیں پابندی: ارملا ماتونڈ کربولیں، شوہر 22 دنوں سے اہل خانہ سے نہیں کر پائیں بات

ارملا اورانکے شوہرکی فائل فوٹو۔(تصویر:نیوز18)۔

بالی ووڈ سے سیاست میں انٹری کر چکیں ارما ماتونڈکر نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں سکیورٹی انتظامات سخت کئے جانے ہر جمعرات کو مرکزی حکومت پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں تمام طرح کی پابندیوں کی وجہ سے گزشتہ 22 دنوں سے وہاں رہنے والے اپنے ماں۔باپ سے بات نہیں کر پائے ہیں۔

ارملا نے کہا "میرے ساس۔سسرجموں و کشمیرمیں رہتے ہیں۔ دونوں کو شوگر اور ہائی بلڈ پریشر ہے۔ آج 22واں دن ہے نہ تو میں اور نہ میرے شوہر ان سے بات کر پائے ہیں۔ ہمیں کوئی اندازہ نہیں ہے کہ ان کے پاس گھر میں دوائیں ہیں یا نہیں'۔

Loading...

urmilaaa

کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات لڑنے والی ارملا ماتونڈکر نے یہاں صحافیوں سے کہا، "سوال صرف آرٹیکل 370 ہٹانے کا نہیں ہے۔ یہ غیر انسانی طریقے سے کیا گیا"۔ غور طلب ہے کہ ماتونڈکرلوک سبھا چناؤ ہار گئی تھیں۔

Loading...