ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے سی اے اے پر دئے بیان میں ورلڈ وار 2 کا کیا تذکرہ ، اب ہورہی ہیں جم کر ٹرول

ارمیلا ماتونڈکر نے دوسری عالمی جنگ ختم ہونے کا وقت 1919 بتایا ہے جبکہ دوسری عالمی جنگ 1939 سے ستمبر 1945 تک چلی تھی ۔

  • Share this:
بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے سی اے اے پر دئے بیان میں ورلڈ وار 2 کا کیا تذکرہ ، اب ہورہی ہیں جم کر ٹرول
ارمیلا ماتونڈکر ۔ فائل فوٹو ۔

بالی ووڈ سے سیاست میں قدم رکھ چکی ارمیلا ماتونڈکر نے جمعرات کو شہریت ترمیمی قانون کا موازنہ برطانوی حکومت کے رولیٹ ایکٹ سے کیا ، لیکن اپنے اس بیان میں دوسری عالمی جنگ کا ذکر کرنے والی ارمیلا اپنی ایک غلطی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرولرس کے نشانے پر آگئی ہیں ۔ جمعرات کو مہاتما گاندھی کے یوم وفات کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں ارمیلا ماتونڈکر نے سی اے اے اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن پر اپنی رائے ظاہر کی ۔


پونے کے گاندھی بھون میموریل میں منعقدہ پروگرام میں ارمیلا نے کہا کہ سال 1919 میں دوسری عالمی جنگ ختم ہونے کے بعد انگریزوں کو معلوم تھا کہ ہندوستان میں عدم اطمینان پھیل رہا ہے اور یہ عدم اطمینان باہر آئے گا ، اس لئے وہ ایک قانون لے کر آئے گے ، جس کو عام طور پر رولیٹ ایکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ 1919 کا وہ قانون اور 2019 کا یہ سی اے اے قانون دونوں تاریخ کے کالے قانون کے طور پر جانا جائے گا ۔





اپنے اس بیان میں ارمیلا نے دوسری عالمی جنگ ختم ہونے کا وقت 1919 بتایا ہے جبکہ دوسری عالمی جنگ 1939 سے ستمبر 1945 تک چلی تھی ۔ وہیں پہلی عالمی جنگ جولائی 1914 سے نومبر 1918 تک چلی تھی ۔ رولیٹ ایکٹ 1919 برطانوی حکومت کے ذریعہ پاس کیا گیا ہے ۔ اپنے اسی بیان کے بعد ارمیلا ماتونڈکر کو جم کر ٹرول کیا جارہا ہے ۔






ارمیلا کے اس بیان کے بعد ورلڈ وار 2 ٹویٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے ۔
First published: Jan 31, 2020 11:56 AM IST