ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے ممبئی کا سب سے متنازعہ مسئلہ حل کردیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ٹھاکرے گروپ شیواجی پارک میں دشہرہ ریلی کا انعقاد کر سکتا ہے۔ عدالت کے اس حکم سے شندے گروپ کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شیوا جی پارک کا موضوع دونوں گروپوں کے لئے وقار کا سوال تھا۔ بامبے ہائی کورٹ نے ادھو ٹھاکرے گروپ کو راحت دیتے ہوئے شیوا جی پارک میں ریلی کرنے کی اجازت دے کر بڑا فیصلہ سنایا ہے۔
واضح رہے کہ شیو سینا کے دونوں گروپ (ادھو اور شندے گروپ) دونوں نے بی ایم سی سے شیوا جی پارک میں ریلی کرنے کی اجازت مانگی تھی، لیکن بی ایم سی نےدونوں گروپ کو ریلی کی اجازت نہیں دی تھی۔ بی ایم سی نے یہ ترک دیتے ہوئے ریلی کی اجازت نہیں دی تھی کہ اس سے لا اینڈ آرڈر پر اثر پڑ سکتا ہے۔ اس کے بعد ٹھاکرے گروپ نے بی ایم سی کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ چلا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جب ادھو ٹھاکرے گروپ ہائی کورٹ گیا تو شندے گروپ نے بھی عرضی لگائی۔ شندے گروپ نے ہائی کورٹ میں عرضی لگاکر کہا کہ ٹھاکرے گروپ کو شیواجی پارک میں دشہرہ ریلی کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ عرضی میں کہا گیا کہ اگر ٹھاکرے گروپ کو شیواجی پارک میں دشہرہ ریلی کی اجازت ملتی ہے تو اس سے ‘اصل شیوسینا کون‘ ہے، پر اثر پڑسکتا ہے۔ شندے گروپ کے رکن اسمبلی سدا سرونکر کا کہنا ہے کہ اگر اس مسئلے پر ہائی کورٹ کوئی فیصلہ دیتا ہے تو شیو سینا پر حقداری سے متعلق چل رہے تنازعہ میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ ہائی کورٹ نے شندے گروپ کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے معاملے کی سماعت کی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔