உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Boyfriend نے مغربی بنگال کی گرل فرینڈ کو دہلی میں بیچا، پھر ریڈ لائٹ ایریا لائی گئی، پڑھیں لڑکی کی درد بھری کہانی

    بوائے فرینڈ نے مغربی بنگال کی گرل فرینڈ کو دہلی میں بیچا، پھر ریڈ لائٹ ایریا لائی گئی

    بوائے فرینڈ نے مغربی بنگال کی گرل فرینڈ کو دہلی میں بیچا، پھر ریڈ لائٹ ایریا لائی گئی

    Purnia News: روٹا ریڈ لائٹ ایریا سے آزاد کرائی گئی لڑکی نے بتایا کہ ان کے بوائے فرینڈ نے انہیں دہلی میں بیچ دیا تھا۔ اس کے بعد انہیں پنجی پاڑہ اور پھر وہاں سے روٹا بازار ریڈ لائٹ ایریا لایا گیا۔ لڑکی سے زبردستی جسم فروشی کرانے کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے لڑکی کو آزاد کرایا۔ ریڈلائٹ ایریا کی آپریٹر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      پورنیہ: بہار کے پورنیہ ضلع میں ایک دردناک حادثہ سامنے آیا ہے۔ ایک لڑکی کو ان کے ہی عاشق نے بیچ دیا تھا۔ روٹا بازار ریڈ لائٹ علاقے میں ایک لڑکی سے زبردستی جسم فروشی کرانے کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے متاثرہ لڑکی کو آزاد کرایا۔ ساتھ ہی ریڈ لائٹ علاقے کی آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ میڈیا اہلکاروں کی اطلاع پر مقامی پولیس ٹیم کے ساتھ ریڈ لائٹ ایریا میں پہنچی اور لڑکی کو ملزمین کے گرفت سے آزاد کرایا۔

      ریڈ لائٹ ایریا سے آزاد ہونے کے بعد لڑکی نے اپنی درد بھری کہانی پولیس کو بتائی۔  اطلاع کے مطابق، لڑکی سے زبردست جسم فروشی کرانے کی اطلاع پر بائیسی SDPO آدتیہ کمار نے ٹرینی DSP آنند موہن گپتا کی قیادت میں ایک ٹیم کی تشکیل کی۔ اس ٹیم میں بائیسی، امور اور روٹا کے تھانہ انچاروں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Popular Front of India پرپابندی لگانے کی تیاری میں مرکز، رام نومی تشدد کی سازش رچنے کا الزام 

      ڈی ایس پی آنند موہن گپتا نے بتایا کہ تقریباً تین سال پہلے مغربی بنگال کی لڑکی کو ایک نوجوان نے اپنے معاشقہ کے جال میں پھنسایا اور پھر دہلی لے جاکر انہیں بیچ دیا۔ اس کے بعد انہیں پنجی پاڑہ لایا گیا اور وہاں سے لڑکی کو روٹا بازار ریڈ لائٹ لایا گیا تھا۔ ڈی ایس پی نے لڑکی کے حوالے سے بتایا کہ اس کے بعد سے ہی ان سے زبردستی جسم فروشی کرائی جا رہی تھی۔

      شمالی دیناج پور سے پہنچیں ریڈ لائٹ ایریا

      ڈی ایس پی آنند موہن گپتا نے متاثرہ کو دہلی سے پنجی پاڑا ریڈ لائٹ ایریا لایا گیا۔ اس کے بعد انہیں روٹا ریڈ لائٹ ایریا بھیج دیا گیا تھا۔ یہاں ان پر تشدد کرکے زبردستی جسم فروشی کا کاروبار کروایا جاتا تھا۔ متاثرہ نے اس دلدل سے باہر نکلنے کے لئے گہار لگائی تھی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے منگل کو دیر شام لڑکی کو روٹا بازار ریڈ ایریا سے آزاد کرالیا۔ ریڈ لائٹ ایریا کی آپریٹر تمنا کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ متاثرہ خاتون مغربی بنگال کی رہنے والی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: